Monday , May 29 2017
Home / اضلاع کی خبریں / مسلمانوں کیخلاف بیانات نہ دینے کا انتباہ

مسلمانوں کیخلاف بیانات نہ دینے کا انتباہ

کریم نگر میں کارپوریٹر مجلس بلدیہ اور فلور لیڈر کی پریس کانفرنس
کریم نگر 16 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھارتیہ جنتا پارٹی ضلع کریم نگر کے قائد بنڈی سنجے نے تلنگانہ کے چیف منسٹر کے سی آر اور ٹی آر ایس حکومت کی کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے یہ صحافتی بیان دیا کہ کے سی آر خواہ مخواہ مسلمانوں کے تحفظات کے سلسلہ میں حوصلہ افزائی کررہے ہیں جس کی وجہ مختلف مذاہب میں تفرقہ پیدا ہوگا۔ مذہب کے نام پر ریزرویشن نہیں دیا جانا چاہئے۔ ایسا بیان دے کر ووٹ بینک کے لئے امبیڈکر کی سوچ و فکر اور طریقہ کار کو پاؤں تلے روندا جارہا ہے۔ خبردار آئندہ کبھی کے سی آر یا مسلمانوں کے خلاف کوئی غلط بیان جاری کرنے پر تمہیں یہاں رہنے نہیں دیا جائے گا۔ تمہارا اتہ پتہ اور نام و نشان بھی نہیں رہے گا یہ میرا چیلنج ہے۔ ان خیالات کا اظہار محمد عارف احمد کارپوریٹر مجلس بلدیہ فلور لیڈر نے آر اینڈ بی گیسٹ ہاؤز میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کانفرنس میں کیا۔ انھوں نے کہاکہ کے سی آر کی تعریف و توصیف صرف ریاست تلنگانہ میں ہی نہیں بلکہ سارے ملک میں کی جارہی ہے۔ بنڈی سنجے کے کو سی آر کے خلاف ایک لفظ نہ بولنے کا انتباہ دیا۔ انھوں نے کہاکہ مسلمان پسماندہ ہیں اُن کے بارے میں سچر کمیٹی نے بھی دلت سے بھی بدتر حالت بتائی۔ اس سلسلہ میں بی سی کمیشن قائم کیا گیا تاکہ تمام تفصیلات حاصل کی جاسکیں۔ لیکن بنڈی سنجے مسلمانوں کے تعلق سے تحفظات کے مسئلہ کو چھیڑ کر مسلمانوں کے تعلق سے اُلٹے بیانات دے کر اپنے آپ کو ایک ہیرو اور ایک بڑا لیڈر ثابت کرنا چاہتے ہیں۔ اُن کے اس خواب کو ہم چکنا چور کردیں گے اور انھیں اپنے مقصد میں کامیاب ہونے نہیں دیں گے۔ اس موقع پر محمد واجد حسین، شیخ یوسف، اکبر حسینی، سید واحد علی کے علاوہ دیگر مسلم نوجوان موجود تھے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT