Saturday , August 19 2017
Home / دنیا / مسلمانوں کیخلاف فیس بک پر تبصرہ ، برطانیہ میں خاتون گرفتار

مسلمانوں کیخلاف فیس بک پر تبصرہ ، برطانیہ میں خاتون گرفتار

لندن ۔16 نومبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ میں ایک 43 سالہ خاتون کو اُس کے بیوٹی سیلون فیس بک پیج پر مخالف اسلام تبصرے کی بناء گرفتار کرلیا گیا ۔ اُس نے فیس بک پر لکھا کہ پیرس میں دہشت گرد حملے کے بعد مسلمانوں کا اُس کے سیلون پر خیرمقدم نہیں ہے ۔ تھیمس ویلی پولیس نے اس تبصرے کے بعد خاتون کو حراست میں لے لیا ۔ اس سیلون کے فیس بک پوسٹ پر واضح طورپر لکھا گیا ہے کہ ہم کسی بھی مسلمان سے خواہ وہ برطانوی پاسپورٹ کا حامل ہو یا نہ ہو بکنگ قبول نہیں کریں گے اور ملک ہی ہمارے لئے مقدم ہے ۔ اس خاتون کو سوشیل میڈیا پر نسلی تعصب پر مبنی تبصروں کی متعدد شکایات کے بعد گرفتار کیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT