Sunday , September 24 2017
Home / Top Stories / مسلمانوں کیلئے پاک و صاف اراضی پر قبرستان کیلئے اراضی الاٹ کرنے کا مطالبہ

مسلمانوں کیلئے پاک و صاف اراضی پر قبرستان کیلئے اراضی الاٹ کرنے کا مطالبہ

سرینواس یادو کی ہٹ دھرمی کی شکایت ، بیگم پیٹ کے مسلمانوں کے وفد کی محمد محمود علی سے ملاقات
حیدرآباد ۔ 14 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : بیگم پیٹ اولڈ کسٹم بستی کے مسلمان ایک عرصہ سے مسلم قبرستان کی جدوجہد میں لگے ہیں ۔ مقامی رکن اسمبلی و ریاستی وزیر ٹی سرینواس یادو الیکشن کے دوران اپنے وعدہ کی تکمیل کرتے ہوئے بیگم پیٹ کے مسلمانوں کو قبرستان بالکل کوکٹ پلی نالہ میں دینے کا پیشکش کیا ہے ۔ مقامی مسلمانوں کی سخت ناراضگی کے باوجود سرینواس یادو نے نالہ میں قبرستان بنانے کی سختی کے ساتھ جلد کام تکمیل کرنے کی ہدایات جاری کی ۔ اس سلسلہ میں بیگم پیٹ کے مسلمانوں نے کثیر تعداد میں صدر مسجد کریم پاشاہ بھائی کی قیادت میں نائب وزیر اعلی تلنگانہ محمد محمود علی سے رجوع ہو کر تفصیلات سے واقف کروایا ۔ اور کہا کہ وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ نے بیگم پیٹ لنک روڈ کے افتتاح کے وقت بستی کے مسلمانوں کو 2 ایکڑ صاف اور پاک قبرستان کے لیے زمین دینے کا وعدہ کیا تھا ۔ وزیر اعلی کے وعدہ کے مطابق حیدرآباد پبلک اسکول کے عقبی حصہ میں قبرستان کے لیے 2  ایکڑ زمین کا امیر پیٹ ایم آر او نے سروے کرتے ہوئے نقشہ بھی تیار کیا اچانک یہ نقشہ بدلتے ہوئے گندے نالہ میں قبرستان بنانے پر بیگم پیٹ کے مسلمانوں نے وزیر سرینواس یادو پر سخت ناراضگی جتائی ۔ جس پر ڈپٹی چیف منسٹر نے بیگم پیٹ کے مسلمانوں کو بھروسہ دلایا اور کہا کہ چیف منسٹر کے وعدہ کو پورا کیا جائے گا ۔ نالہ میں قبرستان کی کارروائی پر ڈپٹی چیف منسٹر نے بلدیہ کمشنر کو اپنا مکتوب روانہ کیا اور بہ ذریعہ فون سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بیگم پیٹ کے مسلمانوں کو ایچ پی سی کے عقبی حصہ میں سروے کئے گئے ۔ نقشہ پر عمل آوری کی ہدایت دی ۔ جلد قبرستان کے سلسلہ میں بیگم پیٹ کا دورہ کرنے کا بھی تیقن بھی دیا ۔ اس موقع پر وفد نے جناب محمود علی کا شکریہ ادا کیا ۔ اس وفد میں الحاج محمد عبدالروف ، محمد جعفر ، محمد جہانگیر ، محمد دستگیر ، محمد نصیر ، محمد صابر ، صدیق خان ، عبدالواحد ، عبدالرحیم ، عبدالوہاج ، نجیم الدین ، جعفر بیگ ، الیاس ، وسیم ، ابراہیم ، اکبر ، نصیر اور دوسرے موجود تھے ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT