Monday , August 21 2017
Home / ہندوستان / مسلمانوں کی ایک سے زائد شادیوں کا علیحدہ رجسٹریشن

مسلمانوں کی ایک سے زائد شادیوں کا علیحدہ رجسٹریشن

لکھنو۔3 اگست (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش میں مسلمان جو ایک سے زائد شادی کرتے ہیں، انہیں علیحدہ رجسٹریشن کرانا ہوگا۔ حکومت نے جو نئی رہنمایانہ ہدایات جاری کی ہیں، وہ کسی بھی مذہب میں جاری عمل میں مداخلت کا موجب نہیں ہوگی۔ ایک سرکاری عہدیدار نے آج یہ بات بتائی۔ اترپردیش میریج گائیڈ لائنس 2017ء کو کابینہ نے یکم اگست کو منظوری دی۔ اعلامیہ کے بعد اسٹامپ اینڈ رجسٹریشن ڈپارٹمنٹ اس پر عمل کرے گا۔ پرنسپل سکریٹری ویمن ویلفیر ڈپارٹمنٹ رینوکا نے بتایا کہ ان رہنمایانہ ہدایات کے ذریعہ کسی بھی مذہب کے طریقہ کار میں مداخلت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کسی بھی مذہب میں جاری طریقہ کار میں مداخلت کا ارادہ نہیں رکھتی۔ اگر کوئی مسلم مرد اپنی شادی کا رجسٹریشن کروانے کا خواہاں ہو تو اس کے لیے زیادہ سے زیادہ چار شادیوں کا اختیار ہوگا۔ اسے مختلف علیحدہ رجسٹریشن فارمس پر کرنے ہوں گے۔

TOPPOPULARRECENT