Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / مسلمانوں کی تحفظات کی تجویز بی جے پی کا کل ’ چلواسمبلی‘احتجاج

مسلمانوں کی تحفظات کی تجویز بی جے پی کا کل ’ چلواسمبلی‘احتجاج

حیدرآباد۔ /22مارچ، ( سیاست نیوز) بی جے پی نے آج کہا ہے کہ وہ مذہب کی بنیاد پر تحفظات کی مخالف ہے۔ پارٹی رکن اسمبلی پربھاکر نے بتایا کہ مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات کی تجویز کی مخالفت کرتے ہوئے 24مارچ کو بی جے پی ’ چلو اسمبلی ‘ احتجاج منظم کرے گی۔ اسمبلی میڈیا پوائنٹ پر آج ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر یہ تحفظات پسماندگی کی بنیاد پر دیئے جاتے ہیں تو وہ اس کی تائید کرتی ہے لیکن ٹی آر ایس حکومت مقررہ قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مذہب کی بنیاد پر مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات دینا چاہتی ہے۔انہوں نے ریاستی حکومت پر سیاسی مقاصد کیلئے بیاک ورڈ کلاسیس کمیشن کے بیجا استعمال کا بھی الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کی حالت زار کا جائزہ لینے کی ذمہ داری بی سی کمیشن کے حوالے کرنے کی بجائے ریاستی حکومت اقلیتی کمیشن کی بھی خدمات سے استفادہ کرسکتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ بی سی کمیشن اس کام کی وجہ سے دیگر سرگرمیاں انجام نہیں دے پارہا ہے اور اس کی وجہ سے پسماندہ طبقات کے مفادات متاثرہورہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT