Tuesday , June 27 2017
Home / اضلاع کی خبریں / مسلمانوں کی فلاح و بہبود کیلئے خدمت کرنے کا عزم

مسلمانوں کی فلاح و بہبود کیلئے خدمت کرنے کا عزم

نظام آباد میں منعقدہ تہنیتی تقریب سے نیڈ کیاب چیرمین ایس اے علیم کا خطاب
نظام آباد21 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نیڈ کیاپ چیرمین مسٹر ایس اے علیم نے تلنگانہ حکومت کی مسلمانوں کی فلاح و بہبودی کیلئے مختص (1500)کروڑ بجٹ سے متحدہ طور پر استفادہ کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کی خدمت کرنا ہی انکا نصب العین ہے ۔ نیڈ کیاپ چیرمین مسٹر ایس اے علیم صدر ضلع جمیعتہ العلماء ہند و صدر حج سوسائٹی نظام آباد مولانا سید ولی اللہ قاسمی کی صدارت میں دفتر جمیعتہ العلماء ہند بودھن روڈ نظام آباد میںجمعیتہ العلماء ہند وحج سوسائٹی نظام آباد کے زیر اہتمام منعقدہ تہنیتی تقریب سے مخاطب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔ مسٹر ایس اے علیم نے گذشتہ دنوں لمراگارڈن فنکشن ہال میں منعقدہ علما اکرام کے اجلاس میں نظام آباد ایم پی مسز کے کویتا کے ہاتھوں علمائے اکرام و حفاظ آئمہ مساجد میں اپنی جانب سے تقسیم کروائے گئے ملبوسات پر ایک مولانا (جوجمعیتہ کے نہیں )کی تنقیدی بیان پر افسوس کا اظہار کیا کہ میں عقیدت و احتراماً علمائے اکرام کو ملبوسات دینے کے مسئلہ کو 12فیصد تحفظات سے جوڑ دیا گیا جو سراسر غلط ہے جبکہ مسلمانوں کو 12فیصد تحفظات دینے کا اختیار صرف حکومت کو ہے ۔ مسٹر ایس اے علیم نیڈ کیاپ چیرمین کے عہدہ پر فائز کرنا چیف منسٹر کے سی آر اور نظام آباد ایم پی مسز کے کویتا مرہون منت کا نتیجہ ہے ۔ انہوں نے سیاسی زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ وہ (10)سال تک بحیثیت کو آپشن ممبر بلدیہ رہے ۔ صدر ضلع وقف کمیٹی بن کر ریاستی وقف بورڈ کے ذریعہ ضلع نظام آباد کے مساجد ، درگاہوں ، عیدگاہوں کی تعمیر و مرمت کیلئے 1998-99ء میں (65)لاکھ روپئے جاری کروائے۔ اسٹیشن مسجد کی جدید تعمیر کیلئے (15)لاکھ اور عیدگاہ جدید میں (10)لاکھ روپئے کے سی سی بیڈ کے کام کروائے ۔ انہوں نے کہا کہ ایم پی مسز کے کویتا کی صدارت میں علمائے اکرام و دانشوران قوم کا خصوصی اجلاس نظام آباد میں طلب کرتے ہوئے نمائندگیاں کروائی گئیں۔ جس پر ایم پی کویتا نے (8)کروڑ روپئے مختلف کاموں کیلئے حکومت سے منظور کرواتے ہوئے احکامات جاری کروائے۔ نیڈ کیاپ چیرمین ایس اے علیم نے کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر مسلمانوں کی بھلائی و ترقی کیلئے کوشاں ہے مسلمانوں کو چاہئے کے وہ حکومت کی اسکیمات سے فائدہ اٹھائیں جس کیلئیء وہ ہمیشہ تعاون کیلئے تیار ہیں۔ صدر جمیعتہ العلماء ہندنظام آباد مولانا سید ولی اللہ قاسمی نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیتہ العلماء ہند باوقار تنظیم ہے ۔ جمعیتہ العلماء امت کا سودا نہیں کرتی اور نہ ہی شریعت کے خلاف کام کرتی ہے ۔ اور ایسا کوئی کام نہیں کرتی جس سے علمائے اکرام کا وقار مجروح ہو۔ جمعیتہ العلماء ہند دستور اور اسکے اصول و نظریات اور قوانین کے مطابق ہی علمائے اکرام کے مشوروں سے باوقار انداز میں کام کرتی ہے وہ کسی چلر تنظیم کی طرح سڑکوں پر نہیں بیٹھتی ہے ۔ مولانا سید ولی اللہ قاسمی نے کہا کہ جمعیتہ العلماء ہند سیاسی مسئلہ پر قوم و ملت کے مفاد میں فیصلے و تائید کرتی ہے ۔ چیف منسٹر کے سی آر کے ملی کاموں کو جمعیتہ العلماء تائید کرتی ہے ۔ تلنگانہ حکومت کی جانب سے اقلیتوں کیلئے قائم کئے گئے کئے گئے انگلش میڈیم ریسڈینشل اسکولوں میں دینی تعلیم کیلئے علمائے اکرام کو فراہم کرے گی مولانا سید ولی اللہ قاسمی نے نیڈ کیاپ چیرمین ایس اے علیم کے والد محترم سید محمد حُسین کے دینی و ملی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کے سید گھرانے سے ان کے 35سالہ دیرینہ تعلقات رہے ہیں۔ قبل ازیں نائب صدر حج سوسائٹی نظام آباد محمد نصیر الدین نے خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر ایس اے علیم کو ریاستی نیڈ کیاپ چیرمین کے عہدہ پر فائز کیا جانا مسلمانوں کیلئے اعزاز ہے یہ عہدہ سیاسی اعتبار سے بڑا ہی اہمیت کا حامل ہے ۔ ایس اے علیم کی بے داغ اور غیرمتنازعہ شخصیت کو انکی سیاسی کیریر وخدمات کا اعتراف کرتے ہوئے عہدہ پر فائز کیا جانا بہترین اقدام ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایس اے علیم قوم کی خدمت کیلئے ہمیشہ پیش پیش رہتے ہیں بحیثیت صدر ضلع وقف کمیٹی ایس اے علیم نے اخلاص کے ساتھ خدمت کی ہے قابل ستائش ہے ۔ چیف منسٹر کے سی آر نے (10)کارپوریشن کے منجملہ (5)کارپوریشن کے چیرمین کے عہدوں پر مسلمانوں کو فائز کر کے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ مسلمانوں کے ساتھ ہے ۔ اس موقع پر نیڈکیاپ چیرمین ایس اے علیم کو مولانا سید ولی اللہ قاسمی ، محمد نصیر الدین ، محمد افضل الدین ، سید سمیع اللہ ، احمد علی خان جرنلسٹ ، وسیم احمد خان ، عبدالقیوم شاکر ، سید صابر علی ، محمد حامد علی ، حافظ اسماعیل عارفی ، محمد ایوب ایڈوکیٹ ، عبدالباری ، مفتی رفیق ذاکر نے بکثرت گلپوشی و شال پوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی۔ اس پروگرام میں ٹی آر ایس قائدین حلیم قمر ، اختر احمد ، شفیق خان، عبدالجبار کے علاوہ جمعیتہ العلماء اور حج سوسائٹی نظام آباد کے ذمہ دارو ں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تہنیتی تقریب کا آغاز حافظ ابراہیم کے قرأت کلام پاک سے ہوا اور مولانا سید ولی اللہ قاسمی نے دعا فرمائی اور محمد افضل الدین کے شکریہ پر تقریب کا اختتام عمل میں آیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT