Tuesday , October 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / مسلمانوں کی 12 فیصد تحفظات تحریک سے بڑے پیمانے پر وابستگی

مسلمانوں کی 12 فیصد تحفظات تحریک سے بڑے پیمانے پر وابستگی

جامع مسجد نہرو نگر نظام آباد میں بعد نماز جمعہ دستخطی مہم
نظام آباد:5؍ فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) روزنامہ سیاست کی جانب سے شروع کردہ تحریک 12%فیصد تحفظات عام وخاص میں دن بہ دن مقبولیت حاصل ہوتی جارہی ہے اور اقلیتیں اس تحریک سے ہزاروں میں وابستہ ہوتے جارہے ہیں اور تلنگانہ سرکارسے تمام اقلیتیں ایک آواز ہوکر 12%فیصد تحفظات کا پُرزور مطالبہ کررہی ہے چنانچہ اب یہ تحریک شہر نظام آباد سے نکل کر قریہ اور دیہاتوں میں اپنی آواز بلند کررہی ہے آج بعدنماز جمعہ شہرنظام آباد کے نواحی علاقے سارنگپور نہرونگر کی جامع مسجد میں مصلیان مسجد 12%فیصد تحفظات کی حصولیابی اور مائناریٹی سب پلان کا مطالبہ کرتے ہوئے دستخطی مہم کا اہتمام کیاگیا جس میں سینکڑوں کی تعداد میں نہرونگر کے مسلمانوںنے بھرپور حصہ لیا۔ اس پروگرام میں سینئر سٹیزنس سوسائٹی کے صدر عبدالشکور، شیخ علی کے علاوہ ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے ضلعی صدر جناب محمد انور خان، ڈاکٹر احتشام اللہ، محمدغوث این آر آئی، محمد شکیل کے علاوہ کانگریس مائناریٹی سیل ضلعی صدر سمیر احمد، کریم اللہ ، تلگودیشم پارٹی کے الیاس ہزاری محمد خلیل ،سرفراز احمد، مسلم لیگ کے شرجیل پرویز کے علاوہ سارنگپور کے نمائندہ شخصیات محمد شریف، شیخ بابو، ایوب خان اور کثیر تعداد میں نوجوانوںنے حصہ لیا اور اپنے دستخط ثبت کرتے ہوئے تحفظات کی مہم میں اپنی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔ گذشتہ تین ماہ سے مائناریٹی سب پلان 12فیصد ریزرویشن ایکشن کمیٹی کے صدر محمد انور خان کی صدارت میں مستقل ہر جمعہ کے موقع پر شہر کی مختلف مساجد میں نماز جمعہ کے موقع پر اقلیتوں سے دستخطیں حاصل کی جارہی ہے اور لوگ اپنی بھرپور تائید کااظہار کرتے ہوئے اس پروگرا م میں شریک ہورہے ہیں۔ کل جماعتی قائدین نے تلنگانہ سرکار سے اس بات کا مطالبہ کیا کہ وہ بے شمار پروگرامس اقلیتوں کیلئے انجام دے رہی ہے لیکن مسلمانوں کو معاشی ،سماجی،تعلیمی ،سیاسی پستی اٹھانے کیلئے اپنے کئے ہوئے وعدے 12فیصد تحفظات کیلئے بی سی کمیشن قائم کرتے ہوئے جلدسے جلد تحفظات کی فراہمی کو عمل میں لائے ۔ محمد انور خان اور محمد عبدالشکور ، سمیر احمد ،الیاس ہزار، شرجیل پرویز نے ارباب مجاز سے اس بات کا مطالبہ کیا کہ اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے سرکاری محکمہ جات کے علاوہ تمام محکمہ جات میں اردو مترجمین کے ذریعہ زیادہ سے زیادہ جائیدادیں وملازمتوں کو فراہم کریں۔

TOPPOPULARRECENT