Sunday , September 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ’’ مسلمانوں کے جان و مال کا تحفظ ‘‘ کے عنوان پر جلسہ

’’ مسلمانوں کے جان و مال کا تحفظ ‘‘ کے عنوان پر جلسہ

محبوب نگر۔/9اپریل، ( ذریعہ فیاکس ) دور حاضر میں مسلمانوں کے جان و مال کا تحفظ ایک سنگین مسئلہ بنا ہوا ہے چونکہ وقتاً فوقتاً ان پر ظلم و ستم، قتل و خون سے انسانیت شرمسار ہورہی ہے اسی درد مند فکر کو لیکردرد مندوں نے ایک اجلاس بعنوان ’ مسلمانوں کے جان و مال کا تحفظ ‘ 14اپریل کو 7بجے شام بمقکام گلوبل انگلش میڈیم اسکول نیو ٹاؤن زیر اہتمام بزم کہکشاں منعقد کیا جارہا ہے جس کی صدارت ڈاکٹر شیخ سیادت علی موظف اسسٹنٹ پروفیسر کریں گے۔ جلسہ کا آغاز قرأت کلام پاک اور نعت شریف سے ہوگا۔ اجلاس میں مقررین اظہار خیال کریں گے اور تجاویز کے ذریعہ حکومت سے مطالبہ کیا جائے گا کہ وہ مسلمانوں کے جان و مال کے تحفظ کو مقدم سمجھے اور منصفانہ اقدامات کرے ۔ مسرزنورالحسن نائب صدر بزم کہکشاں ، شیخ شجاعت علی لکچرر خیرمقدم کریں گے۔ جناب تقی حسین تقی نظامت کریں گے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT