Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / مسلمانوں کے حقوق کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری

مسلمانوں کے حقوق کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری

مرکزی وزیر روی شنکر پرساد کے بیان پر تنقید ‘ محمد علی شبیر
حیدرآباد 23 اپریل ( این ایس ایس ) تلنگانہ قانون ساز کونسل میں قائد اپوزیشن محمد علی شبیر نے مرکزی وزیر قانون روی شنکر پرساد کی جانب سے مسلمانوں کے تعلق سے غیر دستوری اور غیر سکیولر ریمارکس کی مذمت کی ہے اور کہا کہ یہ بیان در اصل مرکز کی بی جے پی زیر قیادت این ڈی اے حکومت کی تمام محاذوں پرناکامی سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے ۔ اپنے ایک بیان میں محمد علی شبیر نے کہا کہ مرکزی وزیر نے یہ کہا ہے کہ مسلمانوں نے بی جے پی کو ووٹ نہیں دیا ہے اس ے باوجود حکومت نے مسلمانوں کو ان کا مقام اور احترام دیا ہے ان کا یہ بیان محض ایک مفروضہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو مقام اور احترام بی جے پی نے نہیں بلکہ دستور نے دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ مسلمانوں کے حقوق کو یقینی بنائے ۔ ہندوستان ایک جمہوری ملک ہے اور یہاں دستور کو ہی بلادستی حاصل ہے ۔ بی جے پی زیر قیادت این ڈی اے حکومت عمدا اقلیتوں کے مسائل جیسے طلاق ثلاثہ ‘ مسلم کوٹہ ‘ بیف ‘ گئو پوجا جیسے مسائل کو وقفہ وقفہ سے موضوع بحث بنا رہی ہے تاکہ حکومت کی ناکامیوں سے توجہ ہٹائی جاسکے ۔

TOPPOPULARRECENT