Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / مسلمانوں کے لیے تحفظات کیلئے کامیاب تحریک پر جناب عامر علی خاں کو تہنیت

مسلمانوں کے لیے تحفظات کیلئے کامیاب تحریک پر جناب عامر علی خاں کو تہنیت

شمس آباد ۔ 9 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : ایس ایم اسلم قادری ٹی آر ایس میناریٹی سیل اسٹیٹ جنرل سکریٹری اور پی شیکھر گوڑ ٹی آر ایس ڈسٹرکٹ نائب صدر نے جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست کی مسلمانوں کے لیے تحفظات کے لیے تحریک چلاتے ہوئے کامیابی حاصل کرتے ہوئے بی سی کمیشن قائم کروایا گیا اور بی سی کمیشن سے عوامی نمائندگیوں کے لیے بھی تحریک کو چلانے پر ایس ایم اسلم قادری اور شیکھر گوڑ کافی متاثر ہوئے اور ان سے ملاقات کرتے ہوئے جناب عامر علی خاں کو تہنیت پیش کیا ۔ ایس ایم اسلم قادری نے کہا کہ ادارہ سیاست ، جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر اور جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر کی سرپرستی میں گزشتہ کئی سالوں سے قوم کے لیے بے لوث خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ آج کے دور میں بے لوث خدمات انجام دینا اور مختلف شعبوں میں عوام کے مفاد کے لیے رہنمائی کرنا حکومت کی اسکیمات کو روزنامہ سیاست کے ذریعہ عوام تک پہنچا کر قوم کی بھلائی میں پیش پیش رہے ہیں ۔ آج ہر ادارے کو اور ساتھ ہی بڑی کمپنیوں کے مالکین کو قوم کی خدمت کے لیے آگے آنے کی ضرورت ہے ۔ تب ہی ہماری قوم آگے بڑھے گی ۔ ادارہ سیاست تعلیمی اور روزگار کے لیے بے لوث خدمات انجام دے رہا ہے ۔ جس کی وجہ سے وہ دنیا بھر میں مقبول ترین روزنامہ کہلانے لگا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT