Thursday , September 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / مسلمانوں کے مسائل کی یکسوئی کی کوشش

مسلمانوں کے مسائل کی یکسوئی کی کوشش

محبوب نگر میں مسلم لیگ کے ذمہ داران کا صحافتی بیان
محبوب نگر /8 ستمبر ( ذریعہ ای میل ) ریاست تلنگانہ مسلم لیگ کو مستحکم کرنے کی غرض سے مرکزی قیادت کی ایما پر ریاستی قائدین محمد امتیاز حسین ریاستی صدر مرزا قدوس بیگ ریاستی خازن ، محمد ارشد ریاستی نائب صدر نے تلنگانہ اسٹیٹ کے اضلاع کا دورہ کرتے ہوئے مسلمانوں کو تنظیم سے جوڑنے کی انتھک کوشش کر رہے ہیں ۔ ایک پریس ریلیز میں تفصیلات بتاتے ہوئے ان قائدین نے کہا کہ ریاست تلنگانہ میں مسلم سیاسی خلاء پیدا ہوا ہے ۔ اس خلاء کو پر کرنے کیلئے مسلم لیگ کے اغراض و مقاصد کو مسلمانوں تک پھیلانا ضروری ہے ۔ تاکہ مظلوموں کو انصاف مل سکے ۔ کیونکہ ریاستی حکومت مسلمانوں کی فلاح و بہبود کے نام پر صرف زبانی جمع خرچ کر رہی ہے ۔ 12 فیصد تحفظات کیلئے 16 ماہ کا عرصہ گذر گیا ہے مگر ابھی تک کے سی آر کا وعدہ وفاء نہ ہوا ۔ صرف کمیشن کے نام پر مسلمانوں کو گمراہ کیا جارہا ہے ۔ جبکہ ریزرویشن مسلمانوں کا بنیادی حق ہے اور اس حق سے دور رکھا جارہا ہے جو دستور کے مغائر ہے ۔ اس کو مسلم لیگ کبھی برداشت نہیں کرے گی ۔ مسلمانوں کو خود روزگار کیلئے قرض فراہم کیا جائے ۔ مسلم محلہ جات میں اردو آنگن واڑی سنٹرس کے قیام کو ردعمل لایا جائے ۔ دیہاتوں منڈلوں تعلقہ جات میں اردو میڈیم ، پرائمری ، ہائی اسکول کا قیام عمل میں لایا جائے ۔ اردو میڈیم جونئیر کالج میں تمام مضامین کا انتظام ہو ۔ اس ضمن میں مرکزی مسلم لیگ قیادت جناب ای احمد ایم پی سابق مرکزی وزیر نے وعدہ کیا ہیکہ ریاست کا دورہ کرتے ہوئے مسلمانوں کے اندر پھیلی بے چینی اور مایوسی کو دور کریں گے ۔ ورنگل ضلع میں کنوینر کی حیثیت سے محمد حسن مرزا  اور کھمم ضلع کے کنوینر کی حیثیت سے محمد سعد کو مقرر کیا گیا ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT