Tuesday , August 22 2017
Home / ہندوستان / مسلمان ، جائیں تو جائیں کہاں شاہ رخ خاں واقعہ پر اعظم خاں کا تبصرہ

مسلمان ، جائیں تو جائیں کہاں شاہ رخ خاں واقعہ پر اعظم خاں کا تبصرہ

رامپور (اترپردیش) 13 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) امریکی طیرانگاہ پر فلمی اداکار شاہ رُخ خان کو محروس کردینے پر اترپردیش کے وزیر محمد اعظم خاں نے آج وزیراعظم نریندر مودی اور امریکی صدر بارک اوباما کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہاکہ دونوں کے اقتدار میں مسلمانوں کے ساتھ امتیاز اور غیر شائستہ برتاؤ کیا جارہا ہے۔ انھوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ہندوستان میں نریندر مودی ہمیں سکون سے زندگی گزارنے نہیں دیتے جبکہ امریکہ میں ان کے دوست بارک اوباما ہمیں وہاں رہنے کیلئے آنے نہیں دیتے۔ انھوں نے کہاکہ دور حاضر میں مسلمان اس تذبذب میں ہیں کہ جائیں تو کہاں جائیں۔ سماج وادی پارٹی لیڈر نے اپنے نکتہ کی وضاحت کرنے کے لئے یہ فلمی نغمہ گایا ’’سمجھے گا کون یہاں ۔ درد بھرے دل کی زبان ۔ جائیں تو جائیں کہاں‘‘۔

TOPPOPULARRECENT