Tuesday , September 26 2017
Home / ہندوستان / مسلمان اس ملک کا حصہ ‘ خوف محسوس کرنے کی ضرورت نہیں : گوئل

مسلمان اس ملک کا حصہ ‘ خوف محسوس کرنے کی ضرورت نہیں : گوئل

نئی دہلی 8 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) مسلمان اس ملک کا حصہ ہیں اور کسی کو بھی خوف محسوس کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔ مرکزی وزیر پیوش گوئل نے آج یہ بات کہی ۔ گوئل ایک کتاب ’ مودی اور ان کے چیلنجس ‘ کی رسم اجرا کے موقع پر خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے برسوں آر ایس ایس سے وابستگی میں گذارے ہیں۔ انہوں نے آر ایس ایس کو ایسی تنظیم قرار دیا جو سماج کے مختلف طبقات تک رسائی پر توجہ دیتی ہے  ۔ انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس نے ہمیںکبھی یہ نہیں کہا کہ ہمیں کسی دوسرے مذہب کے ماننے والے یا کسی دوسری برادری کے کسی رکن کو پسند یا نا پسند کرنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ یہی کہنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ مسلمان بھی اس ملک کا حصہ ہیں اور کسی کو بھی ناپسندیدہ یا غیر محفوظ سمجھنے کی ضرورت نہیںہے ۔ مسلمان بھی اتنے ہی ہندوستانی ہیں جتنے راجیو کمار ( کتاب کے مصنف ) ہیں یا جتنا میں ہوں یا جتنے کوئی اور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔ کسی کو بھی اس طرح کی نفسیات کا شکار ہونے کی ضرورت نہیں ہے ۔ کسی کو بھی ملک میں خوف محسوس کرنے کی ضرورت نہیں ہے جب تک ہم ملک کی ترقی کیلئے کام کر رہے ہیں۔ لوک سبھا میں جی ایس ٹی بل کی منظوری کے سلسلہ میں انہوں نے کہا کہ ایک بار پھر اس سے دنیا کو پتل چل گیا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی سب کو ساتھ لے کر چلنے میں یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے ادعا کیا کہ یہ واحد حکومت ہے جس نے چار اہم بلوں کو اتفاق رائے سے منظور کروایا ہے ۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ وزیراعظم اور ان کی ٹیم تمام نظریات کے لوگوں کو ساتھ لے کر چلنے میں یقین رکھتے ہیں اور تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔ یہ ایسی حکومت ہے جس پر تمام جماعتیں اور ریاستیں بھروسہ کرسکتی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT