Monday , July 24 2017
Home / Top Stories / مسلمان اور دلت متحد ہوکر آستین کے سانپو ں کو سبق سکھائیں

مسلمان اور دلت متحد ہوکر آستین کے سانپو ں کو سبق سکھائیں

گاؤ رکھشا کے نام پر حملوں کے خلاف جلسہ : ظہیر الدین علی خاں ‘ کے نارائنا ‘ کودانڈا رام کا خطاب

حیدرآباد۔16جولائی(سیاست نیوز)جنا ب ظہیرالدین علی خان نے کہاکہ تک دلت اور مسلمان متحد ہوکر اپنے آستین کے سانپوں کو سبق نہیں سکھاتے تب تک فسطائی طاقتیں ظلم کرتی رہینگی ‘کیونکہ انہیں پسماندہ طبقات پر ظلم ڈھانے کا موقع حکمران جماعت فراہم کررہی ہے جس کو اقتدار دلانے میںہمارے اپنوںہی نے اہم رول ادا کیا ہے ۔ جناب ظہیر الدین علی خان نے کہا کہ جب تک دلتوں اور مسلمانوں کی صفوں میںشامل اس نئے دشمن پر ہم کنٹرول نہیں کرتے تب تک قومی سطح پر دلتوں و مسلمانوں پر مظالم پر قابو پانے میں دشواریوں کا سامنا رہیگا ۔ قومی سطح پر گائے کے نام پر مسلمانوں او ردلتوں کو نشانہ بنانے کے واقعات کے خلاف‘ بشیر باغ پریس کلب میں سٹیزن فورم فار پیس اینڈ جسٹس کے زیراہتمام منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے جناب ظہیر الدین علی خان نے کہاکہ یو پی اسمبلی انتخابات اس کی تازہ مثال ہیںجہاں 85سیٹ جن میںدلت طبقات کی اکثریت موجود ہے وہاں سے مایاوتی ایک بھی سیٹ پر کامیابی حاصل نہیںکرسکی۔ انہوں نے کہاکہ افسوس کی بات تو یہ ہے ان اسمبلی حلقہ جات میںبیس فیصد آبادی مسلمانوں کی ہے باوجود اسکے دلتوں او رمسلمانوں دونوں کے ووٹ تقسیم ہوئے اور وہا ںپر بی جے پی کامیاب ہوگئی۔ انہو ںنے کہاکہ اگر دلت اور مسلمان ملک کر الیکشن میںبی جے پی کا مقابلہ کرتے ہوئے یقینا مذکورہ اسمبلی حلقوں کی ایک بھی سیٹ پر بی جے پی کامیاب نہیںہوتی۔ پروفیسر کودانڈرام نے کہاکہ ہندوستان ہمہ لسانی تہذیب کا منفرد گلدستہ ہے جس کو فسطائی طاقتیں ناپاک عزائم سے نقصان پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیںچاہئے کہ فسطائی طاقتوں کو ناکام بنانے کام کریں۔ چیرمن تلنگانہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے کہاکہ ہر شہری کو کھانے پینے او رپہننے کی آزادی ہے ۔ انہوں نے مزیدکہاکہ ہم اپنے اختیار سے مرضی کے مطابق مذہب کی پیروی کرسکتے ہیں کوئی بھی ہم سے ہمارا جمہوری حق نہیںچھین سکتا۔ انہوں نے کہاکہ دنیامیںکوئی بھی مذہب شدت پسندی کی تعلیم نہیںدیتا۔ سابق رکن راجیہ سبھا جناب سیدعزیز پاشاہ نے کہاکہ ہجوم کے ہاتھوں ہلاکتوں او رزیادتیوں کے بے شمار واقعات روز رونماء ہورہے ہیںجن کا کوئی پرسان حال نہیںہے۔انہو ں نے مگر صرف ایک بار وزیراعظم مودی نے ان کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم سے اور امید بھی نہیں کی جاسکتی کہ اس سے زیادہ کچھ او ربولیں گے ۔ سی پی آئی قومی عاملہ رکن ڈاکٹر کے نارائنا نے کہاکہ جو بھی بی جے پی کے خلاف بات کرتا ہے اس کو ملک سے غداری کے مقدمہ میںپھنسانے کی سازش کی جاتی ہے ۔ انہوں نے اس موقع پر جے این یو اسٹوڈنٹ یونین لیڈر کنہیا کمار کی مثال پیش کی دلت تحریکوں کے علمبردار مسٹر جے بی راجو نے کہاکہ دلت اور مسلمانوں کا اتحاد ہندوستا ن میںایک نیا سیاسی انقلاب برپا کردیگا۔ انہوں نے کہا کہ گائو رکھشا کے نام پر خانگی پولیس تیار کی گئی ہے جو بے قصور مسلمانوں و بے بس دلتوں کو نشانہ بنارہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ گائو رکھشا کے نام پرتشد دبرپا کرنے والوں کو ہندوستان سے کوئی تعلق نہیں ہے وہ دراصل آرین نسل کے لوگ ہیں ۔جناب نعیم اللہ شریف‘ عثمان بن محمدالہاجری‘ ثنا اللہ خان ‘ جنا ب وحید الدین‘پروفیسر انور خان ‘کنونیر جلسہ جناب محمد عبدالقدیر صدیق‘ مسٹر راما کرشنا ‘ ڈاکٹر محمد علی‘جناب فیض الدین صاحب‘ جناب ایم اے رشید ‘ پروفیسرداس نے خطاب کیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT