Thursday , October 19 2017
Home / ہندوستان / مسلمان ’’بھارت ماتا کی جئے‘‘ کیوں نہیں کہتے

مسلمان ’’بھارت ماتا کی جئے‘‘ کیوں نہیں کہتے

وجوہات کی وضاحت، شنکرآچاریہ کا بیان
نئی دہلی ۔ 22 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ملک گیر سطح پر مسلمانوں کے بھارت ماتا کی جئے کا نعرہ نہ لگانے پر گرماگرم مباحثہ جاری ہے جبکہ شنکرآچاریہ نے مسلمانوں کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان اللہ کی عبادت کرتے ہیں اس لئے وہ ’’بھارت ماتا کی جئے‘‘ یا ’’وندے ماترم‘‘ نہیں کہہ سکتے۔ انہوں نے کہاکہ جب مسلمان اشھدان لاالہ اللہ و اشھدان محمد رسول اللہ اس کامطلب یہ ہیکہ وہ گواہی دیتے ہیں کہ اللہ کے سوائے کوئی خدا نہیں ہے اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے پیغمبر ہیں۔ مسلمانوں کی ملک سے محبت کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلمان ملک سے اتنی ہی محبت کرتے ہیں جتنی کہ ہم کرتے ہیں لیکن وہ ’’سر کٹا سکتے ہیں لیکن سر جھکا سکتے نہیں‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ مسلمان پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے اپنی جان سے زیادہ محبت رکھتے ہیں پھر وہ ان کی عبادت نہیں کرتے کیونکہ وہ صرف اللہ کی عبادت کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس ماں کو انتہائی محترم سمجھا جاتا ہے یہاں تک کہ ماں کے قدموں کے نیچے جنت ہے کی خبر دی گئی ہے تاہم مسلمان اس کی بھی عبادت نہیں کرسکتے کیونکہ وہ صرف اللہ کی عبادت کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہیکہ مسلمان بھارت ماتا کی جئے یا وندے ماترم کا نعرہ نہیں لگا سکتے۔

TOPPOPULARRECENT