Friday , September 22 2017
Home / دنیا / مسلمان جج ’غیر جانب دار‘ نہیں ہو سکتا: ٹرمپ

مسلمان جج ’غیر جانب دار‘ نہیں ہو سکتا: ٹرمپ

واشنگٹن۔ 6 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) مسلمانوں کے بارے میں نفرت اور حقارت پر مبنی جذبات کے لئے مشہور امریکی صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے ایک تازہ بیان میں کہا ہے کہ ’’کوئی مسلمان جج کبھی غیر جانب دار نہیں ہو سکتا‘‘۔ ٹرمپ کی جانب سے مسلمان جج کی جانبداریت کو مشکوک قرار دینے کا بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب وہ اس سے قبل میکسیکو سے تعلق رکھنے والے ایک جج پر’طرف داری‘ کا الزام عائد کر چکے ہیں۔ امریکی جج جس کے والدین میکسیکو سے تعلق رکھتے ٹرمپ کی قائم کردہ ایک یونیورسٹی کے خلاف دائر ایک کیس کی سماعت کر رہے ہیں۔ ٹرمپ کے اس متنازعہ بیان پر امریکی سیاسی حلقوں حتیٰ کہ ان کی اپنی جماعت ریپبلیکن کی جانب سے بھی سخت رد عمل سامنے آیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے مسلمان جج کی غیر جانب داری پر شکوک کا اظہار ’سی بی ایس‘ ٹی وی کے پروگرام ’فیس دی نیشن‘ میں اینکر پرسن جون ڈیکورسین کے سوال کے جواب میں کیا۔

TOPPOPULARRECENT