Saturday , September 23 2017
Home / دنیا / مسلمان خاتون کے حجاب کا مسئلہ امریکی میڈیا کی توجہ کا مرکز

مسلمان خاتون کے حجاب کا مسئلہ امریکی میڈیا کی توجہ کا مرکز

واشنگٹن ۔6 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں ایک مسلمان خاتون کو حجاب پہننے کی وجہ سے ڈینٹل کلینک کی نوکری سے برطرف کردیا گیا جس کے بعد مقامی میڈیا میں بھی ایک ہنگامہ کھڑا ہوگیا ہے۔امریکی ریاست ورجینیا میں مسلمان خاتون نجف خان نے ایک ڈینٹل کلینک میں اپنی نئی ملازمت شروع کی تو وہاں کے باس نے نجف سے کام کے دوران حجاب اُتار دینے کا مطالبہ کیا۔ باس کے مطابق نجف کا حجاب مریضوں کے کلینک سے دور رہنے کا سبب بن رہا ہے اور یہ اس کے پیشے کے لحاظ سے کام کے دوران مناسب نہیں۔ملازمت کے ابتدائی تین روز تک نجف کا باس یہ دھمکی دیتا رہا کہ حجاب نہ اُتارنے کی صورت میں اسے نوکری سے برخاست کر دیا جائیگا۔ تاہم نجف نے ان دھمکیوں کا اثر نہ لیتے ہوئے اپنے حجاب کو برقرار رکھا یہاں تک کہ ای میل کے ذریعے اس کو برطرفی کا پروانہ مل گیا۔کونسل آف امریکن اسلامک ریلیشن نے مطالبہ کیا ہے کہ مسلمان خاتون کو ڈینٹل کلینک میں دوبارہ کام پر لایا جائے اور اس ناخوشگوار تجربے کی وجہ سے اسے جس معاشی اور نفسیاتی تکلیف سے دوچار ہونا پڑا ہے اس کا زر تلافی بھی ادا کیا جائے۔ مذکورہ واقعہ بیان کرنے والے برطانوی اخبار ’’انڈیپینڈنٹ‘‘ کو’آکس‘ ڈینٹیل کلینک کا موقف حاصل نہیں ہوسکا جس کے ڈائریکٹر نے نجف خان کے حجاب کے حوالے سے نسل پرستی کا بدترین مظاہرہ کرتے ہوئے اسے ملازمت سے برطرف کردیا۔

 

TOPPOPULARRECENT