Saturday , August 19 2017
Home / ہندوستان / مسلمان دعوت افطار میں ہندوؤں کو مدعو کریں: آر ایس ایس

مسلمان دعوت افطار میں ہندوؤں کو مدعو کریں: آر ایس ایس

نئی دہلی۔ 21 جون (سیاست ڈاٹ کام) آر ایس ایس نے عید اور رمضان کے موقع پر مسلمانوں سے میل ملاپ کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ آر ایس ایس کی پشت پناہی کی حامل اقلیتی تنظیم مسلم راشٹریہ منچ نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے ہندو پڑوسیوں کے ساتھ میل جول بڑھائیں اور اپنے محلے میں فرقہ وارانہ ماحول پیدا نہ ہونے دیں۔ اس تنظیم کے سربراہ سنگھ پرچارک اندریش کمار کے مطابق منچ نے مسلمانوں سے درخواست کی ہے کہ وہ ماہ مقدس رمضان اور عید کو فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا مظہر بنائیں۔ وہ اس تہوار کے دوران مقامی سطح پر افطار پارٹیوں میں ہندو بھائیوں کو مدعو کرسکتے ہیں۔ اس طرح دونوں طبقات کو مل جل کر رہنا اور ہندوستان میں جو کچھ حالات پیش آرہے ہیں ، ان کا متحدہ طور پر مقابلہ کرنا چاہئے۔ وہ اپنی بستی کو تشدد کی آماجگاہ بننے نہ دیں۔ مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ گلی کوچوں اور محلوں میں یا پھر کالونی کی سطح پر افطار پارٹیوں میں دیگر مذاہب اور طبقات کی شرکت کو یقینی بنائیں۔ اس کے علاوہ افطار کے وقت اس بات کا عہد کریں کہ وہ محلہ کو تشدد سے پاک بنائیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ مسلم خاندانوں کو اپنے گھر کے باہر تلسی کا پودا بھی لگانا چاہئے تاکہ ماحولیاتی آلودگی سے نمٹا جاسکے۔ تلسی کے پودے کی ہندو مذہب کے ساتھ ساتھ اسلام میں بھی کافی اہمیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو زکوۃ کے متعلق جو تصور پایا جاتا ہے اسے وسعت دینے کی ضرورت ہے اور وہ بلالحاظ مذہبی وابستگی ضرورت مندوں کی مدد کریں۔

 

یتیم بچوں کیلئے چیف منسٹر کی دعوت افطار
سرینگر۔/21جون، ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر جموں و کشمیر محبوبہ مفتی نے دریائے جہلم کے قریب واقع ایک تاریخی یتیم خانہ میں 200لڑکیوں کیلئے دعوت افطار کا اہتمام کیا ۔ انہوں نے کل شام ان بچوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یتیموں کے ساتھ  زندگی کے کچھ لمحات گذار کر مجھے خوشی محسوس ہورہی ہے جو کہ اپنے والدین کی محبت و شفقت سے محروم ہوگئے ہیں اور ریاستی حکومت یتیم بچوں کے روشن مستقبل کیلئے ممکنہ کوشش کرے گی۔

TOPPOPULARRECENT