Sunday , August 20 2017
Home / بچوں کا صفحہ / مسلمان سائنسدانوں کی ناقابل فراموش خدمات

مسلمان سائنسدانوں کی ناقابل فراموش خدمات

پیارے بچو! وہ زمانہ زیادہ پرانا نہیں جب مسلمان قوم ، تہذیب و ثقافت اور ایجادات کے معاملے میں دنیا کی ہر قوم اور ہر ملک سے آگے تھی۔ انہوں نے لاتعداد چیزیں ایجاد کیں، تعلیم کے میدان میں ناقابل فراموش خدمات انجام دیں، فن تعمیر کی ایسی اعلیٰ مثالیں قائم کیں، جس کی جدید دنیا آج بھی معترف ہے۔ طب ، سائنس ، علم ، نجوم ، منطق ، حساب ، الجبرا جیسے مضامین کے آغاز کا ذکر ہو یا ان شعبوں میں ہونے والی ترقی کی بحث …
مسلمان ماہرین نے ہر موضوع پر تحقیق کی ، ابتدائی معلومات پر مشتمل کتابیں لکھیں اور آنے والے دور کے لوگوں کو ایک ایسا راستہ دکھایا جو ترقی کی جانب رواں دواں تھا۔ شاید اسی لئے صدیوں پہلے مسلمان سائنس دانوں، فلسفیوں اور دانشوروں کی تحریر کردہ کتابوں کے ترجمے ، دنیا بھر کی زبانوں میں کئے جانے کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔ سچ تو یہ ہے کہ مسلم علماء، محققین، سائنس دان، فلسفی ، طبیب اور ماہرین فلکیات کا ذکر کئے بغیر تاریخ ادھوری ہے، البتہ یہ بات شاید مسلمان آج خود بھی کم ہی جانتے ہیں کہ مسلمان کبھی کتنی ترقی یافتہ قوم تھے، کون کون سی چیزیں ان کی ایجاد ہے اور دراصل آج ہم اپنے آباء و اجداد کے وضع کردہ اصولوں اور ایجاد کردہ چیزوں کو ترقی یافتہ شکل میں اپنے گھر، اسکول، دفاتر، مساجد ، باغات، اسپتالوں میں دیکھتے اور استعمال کرتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT