Tuesday , October 17 2017
Home / شہر کی خبریں / منحرف ارکان اسمبلی کے بارے میں فیصلہ کیلئے اسپیکر کو قطعی مہلت

منحرف ارکان اسمبلی کے بارے میں فیصلہ کیلئے اسپیکر کو قطعی مہلت

حیدرآباد۔/26اکٹوبر، ( این ایس ایس ) سپریم کورٹ نے آج واضح طور پر کہا ہے کہ تلنگانہ قانون ساز اسمبلی اسپیکر 8نومبر سے قبل اگر کوئی فیصلہ کرنے میں ناکام رہتے ہیں تو وہ منحرف ارکان اسمبلی کے مسئلہ کی یکسوئی کردے گی۔ عدالت نے واضح کیا کہ وہ انسداد انحراف قانون نافذ کرے گی اور منحرف ارکان اسمبلی کو نااہل قراردے گی۔ کانگریس رکن اسمبلی اور پارٹی وھپ سمپت کمار کی دائر کردہ رٹ درخواست پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے عدالت نے اسپیکر تلنگانہ اسمبلی کو ہدایت دی ہے کہ وہ انحراف کرنے والے ارکان اسمبلی کے بارے میں 8 نومبر سے پہلے فیصلہ کردیں۔ واضح رہے کہ مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے 24 ارکان اسمبلی اور 3 ارکان پارلیمنٹ نے حکمراں ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

TOPPOPULARRECENT