Saturday , October 21 2017
Home / شہر کی خبریں / مسلم امیدواروں کیلئے میڈیکل کورسیس کی مفت ٹریننگ

مسلم امیدواروں کیلئے میڈیکل کورسیس کی مفت ٹریننگ

حیدرآباد 3 اپریل (پریس نوٹ) اپولو ہاسپٹلس گروپ نے نیشنل اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے ایک مشترکہ اقدام کے طور پر اپولو میڈیکل لمیٹیڈس قائم کیا ہے اور مختلف میڈیکل کورسیس کی ٹریننگ فراہم کی جارہی ہے۔ اس نے پلیمنٹس کیلئے زائداز 80 ہیلت کیر فیسلیٹیز کے ساتھ معاہدے کئے ہیں۔ اس کی جانب سے مندرجہ ذیل کورسیس کی ٹریننگ کی پیشکش کی جارہی ہے۔ یہ کورسیس ہیں۔ فلیبوٹومی (MLT) ٹیکنیشینس، اہلیت انٹر، ڈینٹل اسسٹنٹ ، ایس ایس سی / انٹر ، ڈئیبیٹس ایجوکیٹر ، انٹر ، ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشین۔ بیسک ، انٹر۔ ان کورسیس کی مدت چار ماہ ہوگی۔ دیہی امیدواروں کے لئے قیام و طعام کی سہولت فراہم کی جائے گی اور شہر کے امیدواروں کو ماہانہ 350/- روپئے اسٹائپنڈ دیا جائے گا۔ تلنگانہ اسٹیٹ میناریٹی فینانس کارپوریشن کی جانب سے اسے اسپانسر کیا جارہا ہے۔ مسلم اقلیت امیدواروں کے لئے مکمل مفت ٹریننگ اور پلیسمنٹ مدد فراہم کی جائے گی۔ ٹریننگ سنٹر کے مقامات ہیں۔ حیدرآباد : اپولو میڈ اسکلس لمیٹیڈ سکنڈ فلور ادی داس اینڈ ریباک شوروم کے اوپر روڈ نمبر 36 جوبلی ہلز حیدرآباد، شمس آباد : نزد او آر آر برج کوا گوڑہ روڈ شمس آباد آر آر ڈسٹرکٹ۔ مزید تفصیلات کے لئے 70306003030 ، 9390393900 پر ربط کریں۔ درخواست داخل کرنے کی  آخری تاریخ 6 اپریل ہے۔

TOPPOPULARRECENT