Tuesday , May 23 2017
Home / شہر کی خبریں / مسلم اور قبائیلی تحفظات کو کانگریس کی مکمل تائید ، ٹھوس اقدامات کا مطالبہ

مسلم اور قبائیلی تحفظات کو کانگریس کی مکمل تائید ، ٹھوس اقدامات کا مطالبہ

حیدرآباد /14 اپریل ( سیاست نیوز ) کانگریس کے سینئیر قائدین نے مسلم اور قبائیلی تحفظات پر سرگرم مشاورت کی اسمبلی میں مکمل تائید کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے برائے نام کارروائی کرنے کے بجائے ٹھوس اقدامات کرتے ہوئے حقیقی فائدہ پہونچانے کا مطالبہ کیا ۔ ساتھ ہی ایس سی اور بی سی طبقات کے تحفظات میں بھی توسیع دینے کا مطالبہ کیا ۔ آج شام 5 بجے صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کیپٹن اتم کمار ریڈی نے مسلم اور قبائیلی تحفظات میں توسیع کا جائزہ لینے کیلئے گاندھی بھون میں کانگریس کے سینئیر قائدین کا ہنگامی اجلاس طلب کیا تقریباً ڈھائی گھنٹوں تک پارٹی قائدین سے رائے حاصل کی ۔ اس اجلاس میں قائد اپوزیشن کے جاناریڈی ورکنگ پریسیڈنٹ تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی ملوبٹی وکرامارک سابق صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی پنالہ لکشمیا صدر تلنگانہ پردیش کانگریس اقلیتی ڈپارٹمنٹ محمد خواجہ فخرالدین نائب صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی عابد رسول خان جنرل سکریٹریز ایس کے افضل الدین ، سید عظمت اللہ حسینی ، عظمی شاکر سابق مرکزی وزیر سروے ستیہ نارائنا سابق ارکان پارلیمنٹ ایم انجن کمار یادو ، ملو روی کانگریس کے سینئیر قائدین جابر پٹیل ، عتیق صدیقی ، اعجاز خان ، خواجہ غیاث الدین کے علاوہ دوسرے موجود تھے ۔ (باقی سلسلہ صفحہ 7 پر)

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT