Saturday , October 21 2017
Home / دنیا / مسلم اکثریتی ممالک کے فضائی مسافروں کے سامان میں برقی آلات رکھنے پر امریکہ و برطانیہ کا امتناع

مسلم اکثریتی ممالک کے فضائی مسافروں کے سامان میں برقی آلات رکھنے پر امریکہ و برطانیہ کا امتناع

واشنگٹن / لندن ۔ /21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ اور برطانیہ نے بین الاقوامی پروازوں پر دہشت گردی کے بارے میں تشویش کے تحت برقی آلات جیسے کیمرے اور لیپ ٹاپس اپنے سامان میں شامل کرنے پر امتناع عائد کردیا ہے ۔ 10 ایرپورٹس سے جن میں سے 8 مسلم اکثریتی ممالک میں واقع ہے امریکہ کے سفر کرنے والے مسافروں پر یہ امتناع عائد کیا گیا ہے ۔ سخت صیانتی تحدیدات کے بموجب مسافروں پر لزوم عائد کیا گیا ہے کہ وہ اپنے سامان میں اسمارٹ فون سے بڑے برقی آلات بشمول آئی پیاڈ ، اور لیپ ٹاپس نہ رکھیں اور طیارہ میں سوار ہونے سے پہلے اپنے سامان کا جائزہ لے لیں ۔ 9 ایرلائینز میں ایجپٹ ایر ، امارات ایرلائین ، اتحاد ایرویز ، کویت ایرویز ، قطر ایرویز ، رائل ایرماروک ، رائل اردنی ایرلائینز ، سعودی عرب ایرلائینز اور ترکی ایرلائینز شامل ہیں ۔ برطانیہ میں صیانتی قواعد کے تحت 14 ایرلائینز پر ایسا ہی امتناع عائدکیا ہے ۔ ڈونالڈ ٹرمپ نے قبل ازیں مسلم اکثریتی ممالک سے امریکہ آنے والے مسافروں کے سفر پر امتناع عائد کیا تھا جس پر عدالت نے 90 دن کا حکم التواء جاری کیا تھا ۔ ڈونالڈ ٹرمپ نے بعد ازاں تازہ ترمیمی حکمنامہ حاری کیا لیکن اس پر بھی عدالت نے حکم التواء جاری کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT