Tuesday , September 26 2017
Home / شہر کی خبریں / مسلم این سی سی کیڈٹس کی داڑھی کا مسئلہ

مسلم این سی سی کیڈٹس کی داڑھی کا مسئلہ

صدر جمہوریہ سے مداخلت کیلئے اے پی اقلیتی کمیشن کی اپیل
حیدرآباد۔28ڈسمبر ( پی ٹی آئی ) آندھراپردیش ریاستی اقلیتی کمیشن نے آج صدر جمہوریہ پرنب مکرجی سے مسلم این سی سی کیڈٹس کو سکھوں کو دیئے گئے استثنیٰ کے خطوط پر داڑھی رکھنے کی اجازت سے متعلق تنازعہ میں مداخلت کرنے کی اپیل کی ۔ چند مسلم نوجوان جنہیں یہاں اس سال کے اوائل منعقدہ نیشنل کیڈٹس کورز( این سی سی ) کیمپ کے دوران داڑھی رکھنے کی اجازت نہیں دی گئی‘ انہوں نے کمیشن سے شکایت کی ہے ۔ صدر نشین کمیشن عابد رسول خان اور دیگر نے یہاں صدر جمہوریہ سے ملاقات کی اور یہ مسئلہ اٹھایا ‘یہ بات ایک بیان میں بتائی گئی ۔ کمیشن نے وزارت دفاع سے سفارش کی تھی کہ مسلمانوں کو داڑھی رکھنے کی اجازت دینے پر غور کیا جائے جیسا کہ سکھوں کے معاملہ میں ہوتا ہے کیونکہ دونوں برادریاں اقلیتیں ہیں ۔ عابد رسول خان نے قبل ازیں کہا تھا کہ ان سفارشات پر 2ڈسمبر کو راجیہ سبھا میں اس طرح غور ہوا کہ وزیر دفاع منوہر پاریکر نے اس ضمن میںاپنا جواب داخل کیا ۔ انہوں نے یہ جواب ہے کہ یہ معاملہ وزارت کے زیر غور ہے اور ضروری احکام جاری کئے جائیں گے ۔چنانچہ کمیشن کے ارکان نے درخواست کی کہ صدرجمہوریہ کو وزار تدفاع سے یہ سفارش کرناچاہیئے کہ وہ اس طرح کی رعایت دے۔انہوں نے صدر موصوف سے تلنگانہ و آندھراپردیش حکومتوں کو بھی مشورہ دینے کی درخواست کی ۔

TOPPOPULARRECENT