Saturday , July 29 2017
Home / دنیا / مسلم باسکٹ بال کھلاڑی حجاب پہننے پر امریکہ میں مقابلہ سے باہر

مسلم باسکٹ بال کھلاڑی حجاب پہننے پر امریکہ میں مقابلہ سے باہر

واشنگٹن ۔ 19مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک 16سالہ مسلم ہائی اسکول کی طالبہ امریکہ میں علاقائی باسکٹ بال فائنلس مقابلہ میں شرکت سے محروم کردی گئی ۔ حالانکہ اس نے پورے سیزن میں باسکٹ بال مقابلوں میں حصہ لیا ہے ۔ واٹکنس مل ہائی اسکول میری لینڈ کی طالبہ جے نان ہیز نے 24مقابلوں میں حصہ لیا تھا لیکن چند ہفتے پہلے تنازعہ پیدا ہوگیا جب کہ اُس نے اپنے ہائی اسکول کیلئے حجاب کے ساتھ مقابلہ میں حصہ لینے پر اصرار کیا ۔ علاقائی ہائی اسکول چمپئن شپ گیم برائے گیتھرشور 3مارچ کو مقرر تھا ‘ لڑکی کے کوچس نے اسے اطلاع دی کہ وہ حجاب کے ساتھ باسکٹ بال مقابلہ میں حصہ نہیں لے سکتی ۔ اس نے کہا کہ میں غمزدہ تھی اور مجھے برہمی کا بھی احساس ہورہا تھا ‘ میں جذباتی ہوگئی تھی ۔ ریاست کے قواعد کے مطابق ہیزکو مذہبی عقائد کے مطابق حجاب پہننے کی ضرورت کا ثبوت دینا چاہیئے لیکن وہ ابھی تک عدالت میں ثبوت پیش نہیں کرسکی ۔ اس کا کہنا تھا کہ یہ ضابطہ تعصب پر مبنی ہے ۔

 

پناہ گزینوں کی کشتی پر حملہ کی تحقیقات کا سعودی سے صومالی مطالبہ
موغادیشو۔19مارچ ( سیاست ڈاٹ کام) صومالیہ نے سعودی زیرقیادت اتحادی افواج سے جو یمن میں جنگ کررہی ہیں پناہ گزینوں کی ایک کشتی پر حملہ کے واقعات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ۔ اس کشتی میں صومالیہ کے پناہ گزین کثیر تعداد میں سوار تھے ‘ جنہیں گولی مار کر ہلاک کردیا گیا ۔ فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ حملہ کس نے کیا تھا ‘ تاہم اس حملہ سے 40سے زیادہ صومالی پناہ گزین جنگ زدہ یمن کے ساحل پر جمعہ کے دن ہلاک کردیئے گئے ۔

TOPPOPULARRECENT