Saturday , September 23 2017
Home / ہندوستان / مسلم تاجر کو زد و کوب کر کے ہلاک کرنے والا بی جے پی لیڈر گرفتار

مسلم تاجر کو زد و کوب کر کے ہلاک کرنے والا بی جے پی لیڈر گرفتار

رانچی ۔ یکم ۔ جولائی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : جھارکھنڈ کے رام گڑھ مقام پر ہجوم کی جانب سے مسلم تاجر علیم الدین کو زد و کوب کر کے ہلاک کردئیے جانے کے واقعہ کے سلسلہ میں پولیس نے بی جے پی لیڈر نیتہ نند مہتو کو گرفتار کرلیا ۔ رام گڑھ پولیس نے بتایا کہ دو دن قبل مسلم تاجر علیم الدین کو بیف لے جانے کے شبہ پر زد و کوب کیا گیا تھا ۔ اس حملے میں ان کی موت واقع ہوئی تھی ۔ اس حملہ میں ان کی موت واقع ہوئی تھی ۔ اس حملہ کے اول ملزم چھوٹو رانا نے خود کو عدالت کے سامنے پیش کیا ہے ۔ رام گڑھ سپرنٹنڈنٹ پولیس کشال کشور نے کہا کہ 55 سالہ علیم الدین عرف اصغر علی کو تقریبا 100 افراد نے انہیں اپنی کار میں مبینہ طور پر بیف لے جانے کے الزام میں دبوچ کر شدید زد و کوب کیا تھا ۔ یہ واقعہ جمعرات کو ضلع رام گڑھ کے بازار ٹنڈ مارکٹ میں پیش آیا تھا جب کہ وزیراعظم نریندر مودی نے گاؤ رکھشا کے نام پر عوام کی ہلاکت پر ناراضگی ظاہر کی تھی ۔اس بہیمانہ حملے کی ویڈیو سوشیل میڈیا پر سامنے آتے ہی پولیس نے ایف آئی آر میں درج 13 ناموں سے 8 کو گرفتار کرلیا ۔ دیگر پانچ کی شناخت کرلی گئی اور انہیں بہت جلد گرفتار کیا جائے گا ۔عہدیداروں نے کہا کہ نیتہ نند مہتو نے جو بی جے پی کے رام گڑھ ڈسٹرکٹ میڈیا انچارج ہے بے قصور ہونے کا دعویٰ کیا ہے ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT