Monday , August 21 2017
Home / ہندوستان / مسلم تحفظات : احتجاجی تحریک شروع کرنے اے ایم یو طلباء کا انتباہ

مسلم تحفظات : احتجاجی تحریک شروع کرنے اے ایم یو طلباء کا انتباہ

علیگڑھ۔ 24 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) علیگڑھ مسلم یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین نے آج مسلمانوں کو 12% تحفظات فراہم کرنے کے وعدہ کی تکمیل نہ کرنے پر اکھیلیش یادو کے خلاف ایجی ٹیشن شروع کرنے کا انتباہ دیا جیسا کہ گزشتہ اسمبلی انتخابات کے موقع پر تیقن دیا گیا تھا۔ چیف منسٹر کو موسومہ ایک مکتوب میں طلباء تنظیم نے کہا کہ سماج وادی پارٹی حکومت، مسلمانوں کی دیرینہ مطالبہ پر صرف جمع خرچ کررہی ہے حتی کہ سچر کمیٹی کی سفارشات پر عمل آوری میں یکسر ناکام ہوگئی ہے۔ ستم ظریفی یہ ہے کہ سماج وادی پارٹی نے 2011ء کے انتخابی منشور پر عمل آوری کیلئے کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی۔ یونین کے ارکان نے کل جو مسلمانوں کے مفادات کے تحفظ میں سماج وادی پارٹی کی ناکامی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT