Tuesday , September 26 2017
Home / شہر کی خبریں / مسلم تحفظات بل کا خیرمقدم لیکن قانونی پہلوؤں کا جائزہ لینا بھی ضروری : محمد علی شبیر

مسلم تحفظات بل کا خیرمقدم لیکن قانونی پہلوؤں کا جائزہ لینا بھی ضروری : محمد علی شبیر

حیدرآباد۔17اپریل (سیاست نیوز) شبیر صاب آپ چالاک ہیں تو آپ سے زیادہ میں چالاک ہوں! چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے تلنگانہ قانون ساز کونسل میں مسلم تحفظات میں اضافہ کیلئے پیش کئے گئے بل پر مباحث کے دوران یہ جملہ کہا۔ مباحث کے دوران جناب محمد علی شبیر قائد اپوزیشن تلنگانہ قانون ساز کونسل نے مسلم تحفظات میں اضافہ کے بل کی تائید اور خیر مقدم کرتے ہوئے بل کے قانونی نکات کا تذکرہ کیا اور کہا کہ حکومت تلنگانہ کی جانب سے پیش کئے گئے بل کو چیالنج کئے جانے کی صورت میں حکومت نے کیا حکمت عملی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے؟ چیف منسٹر نے جناب محمد علی شبیر کے استفسار کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت نے تمام قانونی پہلوؤں کا جائزہ لینے کے بعد ہی مسلم تحفظات بل کو دونوں ایوانو ںمیں منظور کرواتے ہوئے حکومت ہند کو روانہ کرنے اور صدر جمہوریہ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ قائد اپوزیشن نے کانگریس دور حکومت میں فراہم کئے گئے 4فیصد تحفظات کے دوران آنے والی مشکلات اور ان سے نمٹنے کیلئے ان کی جانب سے کی گئی کوششوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ میں ایڈوکیٹ جنرل جو حکومت تلنگانہ کے ہیں انہوں نے مسلم تحفظات کے خلاف مقدمہ میں پیروی کی تھی تو ان سے کیسے توقع کی جاسکتی ہے کہ وہ ریاست تلنگانہ کی جانب سے فراہم کئے جانے والے 12فیصد تحفظات ( سلسلہ صفحہ 6پر )

TOPPOPULARRECENT