Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / مسلم تحفظات پر بی جے پی چراغ پا

مسلم تحفظات پر بی جے پی چراغ پا

بی جے پی رکن اسمبلی جی کشن ریڈی کو مسلم مسائل کا حل ناپسند
حیدرآباد۔24مارچ (سیاست نیوز) مسلم ووٹ کے حصول کے لئے سیکولر نقاب اور مسلمانوں کے معمولی مسائل کے حل میں سرعت دکھاتے ہوئے خود کو مسلمانو ںکا ہمدرد ثابت کرنے کی کوشش کرنے والے بھارتیہ جنتا پارٹی ریاستی صدر و رکن اسمبلی مسٹر جی کشن ریڈی کو مسلم تحفظات سب سے زیادہ کھٹکنے لگے ہیں۔ حلقہ اسمبلی عنبر پیٹ کی نمائندگی کرنے والے رکن اسمبلی انتخابات اور انتخابات کے بعد بھی اپنی مسلم دوست روش ظاہر کرتے ہیں اورمسلمانوں کے معمولی مسائل کے حل میں سنجیدگی کا اظہار کرتے ہوئے یہ تاثر دینے کی کوشش کرتے ہیں کہ انہیں مسلم مسائل کے حل سے دلچسپی ہے لیکن جب مسلم تحفظات کا مسئلہ آتا ہے تو سب سے زیادہ آواز ان کی اٹھتی ہے ۔ بھارتیہ جنتا پارٹی مسلم تحفظات کی مخالف ہے اور یہ پارٹی پالیسی ضرور ہے لیکن اس مسئلہ پر پارٹی کے دیگر ارکان اسمبلی سے زیادہ جی کشن ریڈی کی جانب سے مخالفت اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ وہ نظریاتی اعتبار سے بھارتیہ جنتا پارٹی ہی نہیں بلکہ ان تمام مسلم دشمن طاقتوں کے ساتھ ہیں جو مسلمانوں کی مجموعی ترقی کو پسند نہیں کرتے اور انہیں ملک میں دوسرے درجہ کے شہری بنائے رکھنا چاہتے ہیں۔ بھارتیہ جنتا پارٹی ملک بھر میں مسلمانوں کو دوسرے درجہ کا شہری بنانے اور ہندوتوا قوتوں کو مستحکم کرنے کے منصوبہ کو عملی جامہ پہنانے کے لئے ہر طرح کی کوششیں کر رہی ہے اور اس مقصد کے حصول کیلئے سیاسی جماعتوں اور سیاستدانوں کا استعمال کرنے سے بھی گریز نہیں کر رہی ہے لیکن ریاست تلنگانہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے ارکان اسمبلی مسلم حمایت حاصل کرنے میں اکثر کامیاب ہوتے رہے ہیں اور خود جی کشن ریڈی اس کی مثال ہیں ۔ جی کشن ریڈی ہی نہیں بلکہ وائی لکشمی نارائنہ نے نظام آباد اربن سے سابق میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد یہ ادعا کیا تھا کہ ان کی کامیابی میں مسلمانوں کا اہم رول ہے لیکن بھارتیہ جنتا پارٹی کے ارکان اسمبلی و منتخبہ نمائندوں کا یہ رویہ معمولی مسائل کے حل کی حد تک محدود ہے اور وہ نہیں چاہتے کہ مسلمانوں کی مجموعی ترقی ہو ۔ مسلمانوں کی تعلیمی‘ معاشی اور سماجی ترقی کو روکنے کے لئے بی جے پی ریاست تلنگانہ میں ایڑی چوٹی کا زور لگا رہی ہے اور اس عمل میں سب سے آگے خود کو سیکولر ثابت کرنے کی کوشش کرنے والے ریاستی صدر جی کشن ریڈی ہیں جو مسلم تحفظات کی مخالفت کی مہم میں شدت پیدا کر رہے ہیں اور حکومت کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات میں رکاوٹ پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ حکومت تلنگانہ کی جانب سے مسلم تحفظات کی فراہمی میں رکاوٹیں پیدا کی جا سکیں۔

TOPPOPULARRECENT