Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / مسلم تحفظات کا مسئلہ مزید 6 ماہ ٹل گیا!حکومت کے وعدوں پر سوالیہ نشان

مسلم تحفظات کا مسئلہ مزید 6 ماہ ٹل گیا!حکومت کے وعدوں پر سوالیہ نشان

حیدرـآباد۔/23فبروری، ( سیاست نیوز) مسلمانوں کو 12فیصد تحفظات کی فراہمی کا مسئلہ مزید 6ماہ کیلئے طوالت اختیار کرسکتا ہے کیونکہ سدھیر کمیشن آف انکوائری کو رپورٹ کی تیاری کیلئے حکومت سے درکار مواد فراہم نہیں کیا گیا۔ چنانچہ کمیشن کی میعاد میں مزید 6ماہ کی توسیع یقینی دکھائی دے رہی ہے۔ کمیشن کی میعاد آئندہ ماہ مارچ میں ختم ہوجائے گی اور کمیشن اس موقف میں نہیں ہے کہ ایک ماہ میں اپنی رپورٹ تیار کرسکے۔ سدھیر کمیشن کا قیام مارچ 2015 میں عمل میں آیا تھا اور اسے چھ ماہ کا وقت دیا گیا تھا لیکن ابتدائی چھ ماہ کمیشن کو آفس کی فراہمی میں گذر گئے۔ اسی دوران کمیشن میں دو نئے ارکان کا تقرر کیا گیا اور چھ ماہ کی پہلی توسیع دی گئی جو آئندہ ماہ ختم ہوجائے گی۔ حکومت جو مسلمانوں کو 12فیصد تحفظات کی فراہمی کے سلسلہ میں سنجیدگی کے دعوے کررہی ہے لیکن کمیشن کے ساتھ اس کے رویہ کو دیکھیں تو اس کے دعوے کھوکھلے نظر آئیں گے۔ کمیشن کے ارکان کو تقرر کے بعد سے تنخواہیں تک جاری نہیں کی گئیں ۔

TOPPOPULARRECENT