Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / مسلم تحفظات کیلئے آج بی سی کمیشن سے مجلس بچاؤ تحریک کی نمائندگی

مسلم تحفظات کیلئے آج بی سی کمیشن سے مجلس بچاؤ تحریک کی نمائندگی

سماعت اور نمائندگی کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ، اضلاع میں بھی سماعت پر زور
حیدرآباد۔/16ڈسمبر، ( پریس نوٹ ) مجلس بچاؤ تحریک کا ایک وفد صدر مجلس بچاؤ تحریک جناب مجید اللہ خان فرحت کی قیادت میں 17ڈسمبر 10:30 بجے دن بی سی کمیشن چیرمین مسٹر بی راملو سے ملاقات کرتے ہوئے مسلمانوں کو 12فیصد تحفظات کی فراہمی کیلئے یادداشت پیش کرے گا۔ ترجمان ایم بی ٹی امجد اللہ خان خالد نے بتایا کہ مجلس بچاؤ تحریک بی سی کمیشن کے قیام کا خیرمقدم کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سدھیر کمیٹی کا قیام دراصل 12فیصد تحفظات کو لیت و لعل کا شکار بنانا تھا کیونکہ مذکورہ کمیٹی تحفظات فراہم نہیں کرسکتی صرف 12فیصد تحفظات فراہم کرنے کیلئے سفارش کرسکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سدھیر کمیٹی اور سچر کمیٹی نے قبل از اپنی رپورٹس میں اس بات کو اُجاگر کیا کہ ریاست کا مسلمان انتہائی پسماندگی کا شکار ہے حتی کہ مسلمانوں کی حالت دلتوں سے  بھی بدتر ہوچکی ہے۔ امجد اللہ خاں خالد نے بی سی کمیشن میں 10دن کی توسیع کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ کے مختلف اضلاع بالخصوص مسلمانوں کی کثیر آبادی والے علاقوں بشمول کریم نگر، نظام آباد، ورنگل کے علاوہ دیگر اضلاع میں بھی کمیشن کی جانب سے نمائندگیوں کی وصولی کے مراکز کا قیام عمل میں لایا جائے تاکہ مقامی مسلمانوں کو مستفید ہونے کا موقع مل سکے۔ امجد اللہ خاں خالد نے حکومت تلنگانہ سے مطالبہ کیا کہ وہ 12فیصد تحفظات فراہمی کیلئے ٹاملناڈو ریاست کے خطوط پر عمل آوری کرے تاکہ دیگر قانونی کشاکش سے چھٹکارا مل سکے۔

TOPPOPULARRECENT