Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / مسلم تحفظات کیلئے حیدرآباد کلکٹر کو یادداشت کی پیشکشی کا فیصلہ

مسلم تحفظات کیلئے حیدرآباد کلکٹر کو یادداشت کی پیشکشی کا فیصلہ

حیدرآباد /11 ستمبر ( سیاست نیوز ) تلنگانہ میں مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات کی فراہمی کیلئے روزنامہ سیاست کی مسلم امپاورمنٹ تحریک سے ریاست کے مسلمانوں کی کثیر تعداد وابستہ ہو رہی ہے ۔ شہر اور اضلاع میں ہزاروں مسلمانوں کی طرف سے روزانہ ہزاروں مسلمان آزادی اور اجتماعی طور پر کلکٹرس ، آر ڈی او ، ایم آراو اور دیگر ذمہ داروں کو یادداشتیں پیش کر رہے تھے ۔ اس ضمن میں حیدرآباد کے سرکردہ مسلمانوں اور تنظیموں نے 14 ستمبر پیر کو حیدرآباد کلکٹریٹ کے پرجا وانی پروگرام میں کلکٹر کو یادداشت پیش کرتے ہوئے مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات فرہام کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا ۔ سیاسی جماعتوں ، اولیائے طلباء کے علاوہ طلباء ، انسانی حقوق ، خواتین اور دیگر تنظیمیں بھی اس ضمن میں یادداشت پیش کریں گے ۔ واضح رہے کہ کلکٹر حیدرآباد پر عوام سے راست ملاقات کیلئے ہر پیر کو پرجاونی پروگرام منعقد کرتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT