Tuesday , August 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / مسلم تحفظات کیلئے عملی اقدام شروع

مسلم تحفظات کیلئے عملی اقدام شروع

بی سی کمیشن سے رجوع ہونے ملت کے دردمندوں سے اپیل

حیدرآباد۔ 11 ؍ ڈسمبر ( راست)  جناب سلطان عارف اقبال ٹی آر ایس قائد نے اپنے ایک بیان میں مسلم تحفظات کے لئے دردمند تنظیموں کو کمیشن سے رجوع کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ ضرور روزنامہ سیاست کی تحریک رنگ لائیگی ۔ انہوں نے کہا کہ تحفظات کے لئے بی سی کمیشن نے عملی اقدام شروع کیا ہے ۔ اور 14 تا 17  ڈسمبر نمائندگیاں حاصل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے پسماندہ مسلمانوں کے آنکھوں میں روشنی پیداکی ہے جو اپنے بچوں کو اعلیٰ تعلیم کے ساتھ اپنی معاشی پستی کو دور کرنے کے خواہشمند ہیں ۔ وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھرراؤ ثابت قدمی سے اپنے وعدہ کو یقیناً عملی جامع  پہنائیں گے ۔ اور برسوں  استحصال کا شکار مسلمانوں کی زندگیوں میں انقلاب بپا کریں گے ۔ مسلم اداروں ‘ تنظیموں اور دانشور طبقہ بھی مکمل مواد کے ساتھ کمیشن سے رجوع ہو کر تحفظات کے حق میں فضا سازگار بنائیں اور قوم کے بہتر مسقتبل کے لئے وقت نکالیں ۔ اس خصوص میں نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست جناب عامر علی خان نے  ہزاروں کیلو میٹر کا سفر کرتے ہوئے بیداری پیدا کی ہے جس کوملت فراموش نہیں کرے گی ۔ جناب ٹی ہریش راؤ ریاستی وزیر کئی موقعوں پر یقینی دلایا کہ تحفظات ضرور دیئے جائیں گے جو مسلمانوں کا حالات حاضرہ میں ان کا حق ہے ۔

TOPPOPULARRECENT