Tuesday , May 30 2017
Home / شہر کی خبریں / مسلم تحفظات کے بغیر سنہرا تلنگانہ کا خواب ادھورا

مسلم تحفظات کے بغیر سنہرا تلنگانہ کا خواب ادھورا

نرمل کے 15 رکنی وفد کی بی سی کمیشن کو یادداشت کی حوالگی
حیدرآباد ۔ 18 ؍ ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ ریاست میں مسلمانوں کو بارہ فیصد تحفظات سے تعلیمی اور معاشی حالت میں سدھار آئے گا یہ ناگزیر ہے ۔ ان خیالات کا اظہار نرمل ضلع کے ایک مسلم ذی اثر حضرات پر مشتمل 15 رکنی وفد نے یہاں  بی سی کمیشن میں یادداشت اور نمائندگیاں کرتے ہوئے کیا ۔ جناب مختار احمد خان صدر کمیٹی جامع مسجد نرمل نے وفد کی قیادت کی ‘اور چیرمین کمیشن مسٹر راملو سے شخصی نمائندگیوں میں مسلمانوں کی پسماندگی کا پرزور الفاظ میں اظہار کیا ۔
مولانا مبین احمد قاسمی امام و خطیب جامع مسجد نرمل ‘ مفتی ریاض الدین انصاری قاسمی ناظم عائشہ صدیقہ للبنات ‘ مفتی منظور احمد قاسمی امام و خطیب مسجد بلال ‘ مفتی ظفر بیگ قاسمی ‘  عبدالرحیم ‘ محمد غیاث احمد خان ‘  فیضان احمد خان سی اے نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ ریاستی حکومت تلنگانہ کو سنہرا تلنگانہ بنانے چاہتی ہے ۔ یہ خواب اس وقت تک شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا ۔ جب تک کہ مسلمانوں کو تعلیم اور روزگار کے شعبہ جات میں تحفظات نہ ملیں ۔ جناب جلیل ازہر نامہ نگار نرمل نے جو اس وفد کی نگرانی کر رہے  تھے ۔ بی سی کمیشن کے چیرمین  ارکان بی سی کمیشن کو ضلع نرمل سے نمائندگی کے لئے حالیہ ناسازگار حالات کے حوالہ سے بتایاکہ نوٹ بندی کی وجہ سے اضلاع سے جس بڑی تعداد میں نمائندگیاں ہونا تھا نہیں ہو پائی ۔ انہوں نے جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر سیاست کے تلنگانہ ریاست کے 20 ہزار کلو میٹر احاطہ پر چلائی گئی 12 فیصد تحفظات کی تحریک کے حوالے سے بتایا کہ تحریک کامیاب ہوچکی ہے اور اب حکومت 12 فیصد تحفظات مسلمانوںکو دے کر انہیں اپنی معاشی اور تعلیمی پستی سے اوپر اٹھانے کیلئے کوشاں ہے ۔ انہوں نے جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر کے اس تحریک اور عزم کو اس شعر کے حوالے سے بتایا :
عزم جب وقت کے ماتھے کا شکن بنتا ہے
تو کشتی کا غذ کی بھی کاغذ سے لڑا کرتی ہے
جس عزم اور حوصلہ کے ساتھ جناب عامر علی خان نے یہ مہم چلائی اس میں کسی قسم کا مفاد نہیں تھا ۔ انہیں تلنگانہ کے مسلم عوام کی بھرپور تائید ملی اورسیاست کے مہم کے تحت ایم اے حمید نے اس کی مکمل رہنمائی کی اور بی سی کمیشن میں ہزاروں نمائندگیاں داخل  کئے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT