Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / مسلم تحفظات کے عنوان پر مشاعرہ

مسلم تحفظات کے عنوان پر مشاعرہ

تحریک میں شدت ، شعراء سے کلام مطلوب ، ادارہ سیاست کا اعلان
حیدرآباد۔ 13مئی (سیاست نیوز) ادارہ سیاست کی جانب سے جاری تحفظات کیلئے تحریک کے ضمن میں مشاعرہ بعنوان ’’ مسلم تحفظات ‘‘ میں کلام پیش کرنے کے خواہشمند شعراء کو 20مئی سے قبل اپنے کلام گیت‘ نظم یا غزل دفتر سیاست پر جمع کروانے ہوں گے۔ حکومت کی جانب سے تحفظات کی فراہمی کے اعلان کے باوجود ہو رہی تاخیر پر توجہ دہانی ہر کسی کی ذمہ داری ہے لیکن یہ بات درست ہے کہ شاعر اپنے کلام کے ذریعہ بہت اچھے انداز میں احساسات کو پیش کر سکتا ہے۔ ریاست تلنگانہ میں جہاں شہر کے علاوہ اضلاع میں انقلابی شعراء کی بڑی تعداد موجود ہے وہ اپنے جذبات و احساسات کے ذریعہ نہ صرف حکومت کو متوجہ کر سکتے ہیں بلکہ عوام میں بھی اپنے کلام کے ذریعہ شعور بیدار کر سکتے ہیں۔ ادارہ سیاست کی جانب سے مجوزہ مشاعرہ بعنوان ’’ مسلم تحفظات ‘‘ کی تاریخ و مقام کا متعاقب اعلان کیا جائے گا لیکن شعراء سے درخواست ہے کہ وہ اپنا کلام 20مئی سے قبل دفتر سیاست ‘ عابڈز روانہ کردیں اور ان کلام کے ساتھ اپنا مکمل پتہ اور فون نمبر ضرور تحریر کریں تاکہ رابطہ میں کوئی دشواری نہ ہو۔ اس ضمن میں مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9246530266پر ربط پیدا کیا جا سکتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT