Monday , July 24 2017
Home / دنیا / مسلم جوڑے کا امریکی ایرلائنس کے خلاف مقدمہ

مسلم جوڑے کا امریکی ایرلائنس کے خلاف مقدمہ

واشنگٹن ۔ 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایک مسلم جوڑے نے امریکہ کے یونائیٹیڈ ایرلائنس کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے کہ انہیں گذشتہ سال ایک فلائیٹ سے اترنے پر مجبور کیا گیا جبکہ انہوں نے چائلڈ بوسٹر سیٹ کے سلسلہ میں مدد چاہی تھی۔ شمالی شکاگو مضافات کے ساکن محمد اور ایمن شبلی نے الزام عائد کیا کہ مذہب کی بنیاد پر ان کے خلاف امتیاز برتا گیا ہے۔ وہ شکاگو کے اوہیر انٹرنیشنل ایرپورٹ سے واشنگٹن ڈی سی کیلئے جانا چاہ رہے تھے جو انہیں روک دیا گیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT