Sunday , September 24 2017
Home / دنیا / مسلم خاتون کا غلط شناختی کارڈ پر شکاگو پر مقدمہ

مسلم خاتون کا غلط شناختی کارڈ پر شکاگو پر مقدمہ

شکاگو۔ 12 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ایک مسلم خاتون شہر شکاگو اور 6 عہدیداروں کے خلاف مقدمہ دائر کررہی ہے جنہوں نے غلط طور پر اس کی شناخت 4 جولائی 2015ء کو امکانی دہشت گرد کے طور پر کی تھی جبکہ وہ ہیڈاسکارف، نقاب لگا کر اپنے کندھے پر ایک بیاگ لئے سب وے اسٹیشن سے گذر رہی تھی۔ اعتمید المطار کے آج دائر کردہ وفاقی مقدمہ میں کہا گیا کہ آفیسرس نے اس کے حجاب کو کھینچ ڈالا، اسے گرفتار کیا اور بعد میں اس کی جامہ تلاشی لی گئی۔ بعد میں 32 سالہ خاتون کو قانونی کارروائی میں رکاوٹ بننے کے الزام سے بری کردیا گیا تھا۔ کونسل برائے امریکی ۔ اسلامی تعلقات کا کہنا ہیکہ اسلاموفوبیا اور نسلی جانبداری اس گرفتاری کے محرک ہیں۔ پولیس کی رپورٹ کا کہنا ہیکہ اس روز قومی چھٹی تھی اور آفیسرس دہشت گردانہ سرگرمیوں کے تعلق سے نہایت چوکس تھے۔ ان کا یہ بھی دعویٰ ہیکہ المطار مشتبہ برتاؤ کا مظاہرہ کررہی تھی۔ سی پی ٹی نے تبصرہ سے انکار کیا ہے لیکن ایک بیان میں کہا کہ پولیس تمام افراد سے اعلیٰ ترین سطح پر احترام کے ساتھ نمٹنے کی سعی کرتی ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT