Sunday , September 24 2017
Home / Top Stories / مسلم خاتون کولھا پور کی میئر منتخب

مسلم خاتون کولھا پور کی میئر منتخب

کولھا پور( مہاراشٹرا )۔ /8ڈسمبر، (سیاست ڈاٹ کام ) نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کی امیدوار حسینہ فراز شہر کولھا پور کی نئی میئر بن گئی ہیں۔ مجلس بلدیہ کولھا پور کے انتخابات میں فراز نے ترارانی فرنٹ کی امیدوار سمتا مانے کو 11ووٹوں کی اکثریت سے شکست دے دی جبکہ فراز کو 44ووٹ اور مانے کو 33 ووٹ حاصل ہوئے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ کولھا پور میں مسلم خاتون کو میئر بنایا گیا ہے۔ دریں اثناء کانگریس کے ارجن مانے نے ڈپٹی میئر کے عہدہ کیلئے وجئے سنہاکھاڈے ( بی جے پی ) کو شکست دے دی۔

TOPPOPULARRECENT