Thursday , September 21 2017
Home / دنیا / مسلم خاتون کو اسٹور میں داخلہ سے روک دیا گیا ، دو ملازمین برطرف

مسلم خاتون کو اسٹور میں داخلہ سے روک دیا گیا ، دو ملازمین برطرف

پیرس ۔ /17 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) فرانس کے مشہور اسٹور زارا نے دو ملازمین منیجر اور سکیورٹی گارڈکو برطرف کردیا جنہوں نے ایک خاتون کوحجاب کی وجہ سے داخلہ سے روک دیا تھا ۔ اس واقعہ پر سوشیل میڈیا پر شدید برہمی ظاہر کی گئی ۔ زارا کے فرنچ اسٹور سربراہ نے کہا کہ اس طرح کی ذہنیت بالکل غلط ہے اور ہم نے کسی کو بھی ایسی حرکت کرنے کی ہدایت نہیں دی ہے ۔ پیرس کے مغربی علاقہ پلیسیر میں واقع زارا اسٹور کے سکیورٹی گارڈ نے ایک خاتون کو حجاب نکالنے کے لئے کہا اور جب اس خاتون نے انکار کیا تو داخل ہونے سے روک دیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT