Tuesday , September 26 2017
Home / Top Stories / مسلم خواتین سے انصاف ہونا چاہیئے : مودی

مسلم خواتین سے انصاف ہونا چاہیئے : مودی

BHUBANESWAR, APR 16 (UNI):- Prime Minister Narendra Modi addressing the relatives of leading freedom fighters of Odisha at a special programme in Bhubaneswar, Odisha on Sunday. Governor of Odisha Dr S C Jamir is also seen. UNI PHOTO-43U

طلاق ثلاثہ مسئلہ پر وزیراعظم کا بیان ‘ او بی سی بل روکنے کا اپوزیشن پر الزام ‘ بی جے پی کے اجلاس میں قرارداد

بھوبنیشور ۔ 16اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) طلاق ثلاثہ کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ مسلم خواتین کے ساتھ انصاف ہونا چاہیئے ۔ انہوں نے کہا کہ سماجی برائیاں ہیں جن کے بارے میں شعور بیدار ہونا چاہیئے اور متاثرین کو انصاف رسانی یقینی بنائی جانی چاہیئے ۔ بی جے پی کی قومی عاملہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ اس سلسلہ میں مسلم برادری میں کوئی تضاد پیدا نہیں ہوگا ۔ انہوں نے سماجی انصاف کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ مسلم بہنوں کے ساتھ انصاف ضروری ہے ۔ بی جے پی کی مجلس عاملہ میں ایک قرارداد منظور کی گئی جس میں اپوزیشن پارٹیوں پر الزام عائد کیا گیا کہ وہ انتخابات میں دیگر پسماندہ طبقات کا استحصال کررہی ہیں  ۔حالانکہ اپوزیشن پارٹیاں بشمول کانگریس نے اس تاریخی بل کی منظوری روک رکھی ہے جس کے ذریعہ او بی سی کمیشن نے دیگر پسماندہ طبقات کو دستوری حقوق عطا کئے ہیں ۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ مودی حکومت پسماندہ طبقات کے ساتھ انصاف کو یقینی بنانے کی پابند عہد ہے ۔ دیگر پسماندہ طبقات سے اپنی تائید حاصل کرنے کیلئے بی جے پی کے قومی مجلس عاملہ کے اجلاس میں ایک علحدہ قرارداد منظور کی گئی جس میں وزیراعظم نریندر مودی کو جن کا تعلق او بی سی  طبقہ سے ہے قانون سازی پر مبارکباد پیش کی گئی اور حریف سیاسی پارٹیوں پر راجیہ سبھا میں اس بل کی منظوری روک دینے کا الزام عائد کیا گیا  ۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ او بی سی کمیشن نے جو دستوری حقوق عطا کئے ہیں معاشرہ میں او بی سی طبقات کو مساوی موقف فراہم کرنے کیلئے او بی سی بل کی منظوری ضروری ہے ۔ کانگریس اور دیگر پارٹیاں ثابت کرچکی ہیں کہ وہ سماجی انصاف کی بات تو کرتی ہیں لیکن عمل صرف ووٹ بینک سیاست پر کرتی ہیں ۔ کانگریس نے او بی سی سے کوئی انصاف نہیں کیا ‘ انہیں اقتدار میں شریک نہیں کیا اور اب بھی یہی کررہی ہیں ۔ مرکزی وزیر پرکاش جاؤڈیکر نے اپنی تقریر میں قرارداد کی تفصیلات سے مجلس عاملہ کے ارکان کو واقف کروایا ۔

TOPPOPULARRECENT