Saturday , September 23 2017
Home / ہندوستان / مسلم رکشا راں کی دیانتداری

مسلم رکشا راں کی دیانتداری

جئے پور میں دستیاب 1.17 لاکھ روپئے پولیس کے حوالے
جئے پور 8 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) جئے پور میں ایک رکشا راں محمد عابد قریشی کو جاریہ ہفتہ سڑک کے کنارے بھاری رقم پر مشتمل ایک پلاسٹک کا بیاگ دستیاب ہوا لیکن وہ خوش ہونے کی بجائے خوف اور اندیشہ میں مبتلا ہوگیا اور یہ رقم چھپالینے کا خیال بھی نہیں آیا۔ 25 سالہ یہ نوجوان رات بھر یہ سوچتا رہا کہ رقم کی دستیابی کی اطلاع پولیس کو دی جائے یا نہیں کیوں کہ اُسے یہ اندیشہ تھا کہ اُسے 1.17 لاکھ روپئے کے سرقہ کا مورد الزام ٹہرایا جاسکتا ہے۔ قریشی کا کہنا ہے کہ چونکہ وہ ایک مسلمان ہے، پولیس کے بارے میں اچھا گمان نہیں رکھتا۔ اگرچیکہ پولیس کمشنر سے ٹیلیفون پر بات چیت کے بعد اس نے مقامی پولیس اسٹیشن میں مذکورہ رقم حوالے کردی لیکن پولیس کو یہ شبہ پیدا ہوگیا کہ کہیں نوٹ جعلی تو نہیں ہیں جس کی جانچ مشین کے ذریعہ کروانے پر اصلی ثابت ہوئے۔ اس کے بعد قریشی نے راحت کی سانس لی اور خوش ہے کہ بھاری رقم دیکھ کر اس کی نیت خراب نہیں ہوئی۔ قریشی نے بتایا کہ ایک لاکھ روپئے اس کیلئے ایک بڑی رقم ہے اور میں 200 دن کام کرنے پر بھی یہ رقم نہیں کما سکتا۔ اس کی بیوی اور وہ جو علاقہ پرانا شہر میں کرایہ کے ایک کمرہ میں رہتے ہیں، دستیاب رقم کی حفاظت کے لئے رات بھر جاگ کر گذاری جوکہ 500 روپئے کے نوٹوں پر مشتمل تھی۔

TOPPOPULARRECENT