Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / مسلم سرکاری ملازمین کوایک گھنٹے کی رعایت

مسلم سرکاری ملازمین کوایک گھنٹے کی رعایت

حیدرآباد۔ 25 مئی (سیاست نیوز) حکومت تلنگانہ نے ماہ رمضان المبارک کے پیش نظر مسلم سرکاری ملازمین، اساتذہ کے علاوہ آؤٹ سورسنگ کے تحت خدمات انجام دے رہے مسلم ملازمین کو ماہ رمضان المبارک کے آغاز سے اختتام تک روزانہ دفتری اوقات سے ایک گھنٹہ قبل 4 بجے شام جانے کی اجازت دی ہے۔ اس ضمن میں آج شام ایک میمو جاری کیا گیا۔ چیف سیکریٹری حکومت تلنگانہ ایس پی سنگھ نے آج اس سلسلے میں باقاعدہ طور پر احکامات جاری کئے۔

TOPPOPULARRECENT