Friday , June 23 2017
Home / دنیا / مسلم طالبہ کا حجاب نکالنے پر ٹیچر برطرف

مسلم طالبہ کا حجاب نکالنے پر ٹیچر برطرف

نیویارک ۔ 10 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : امریکہ کی ایک اسکول میں ایک مرد ٹیچر کو 8 سالہ مسلم طالبہ کا حجاب کھینچ کر نکالنے کی پاداش میں ملازمت سے برطرف کردیا گیا ۔ دریں اثناء پولیس نے بتایا کہ 31 سالہ مرد ٹیچر اوہنیٹیگا ایدہ نے بیننگٹن اسکول جوبرانکس میں واقع ہے ، کی طالبہ سے سر پر پہنے گئے اسکارف نکالنے کا مطالبہ کیا ۔ اس کا ادعا تھا کہ لڑکی نے ٹیچر کے ساتھ بدتمیزی کی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق طالبہ بغیر اجازت ٹیچر کی کرسی پر بیٹھ گئی تھی اور جب ٹیچر نے طالبہ سے اٹھنے کو کہا تو اس نے نہ صرف انکار کیا بلکہ بدتمیزی بھی کی جس پر ٹیچر نے غصہ میں آکر اتنی زور سے حجاب کھینچا کہ طالبہ کی دائیں آنکھ پر معمولی چوٹ آگئی جسے ڈاکٹرس نے معمولی چوٹ بتایا ۔ دریں اثناء محکمہ تعلیم کے ترجمان مائیکل ایسی مین نے کہا کہ کسی بھی ٹیچر کی جانب سے اس قسم کا رویہ ناقابل برداشت ہے ۔ ٹیچر کا کام ہے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنا ۔ پڑھاتے وقت کئی طلبہ ایسے ہوتے ہیں جو ٹیچر کو مسلسل پریشان کرتے ہیں لیکن یہ ایک اچھے ٹیچر کی علامت ہے کہ وہ ان شرارتوں کو نظر انداز کرتے ہوئے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرے کیوں کہ یہ ٹیچر کی ملازمت کا حصہ ہے ۔ مذکورہ ٹیچر کسی مستقل ٹیچر کی غیر حاضری میں عبوری طور پر فرائض انجام دے رہا تھا ۔ جسے اب ملازمت سے برطرف کردیا گیا ہے ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT