Friday , July 21 2017
Home / دنیا / مسلم طالبہ کی موت نسلی تشدد نہیں بلکہ روڈ ریج کا نتیجہ: پولیس

مسلم طالبہ کی موت نسلی تشدد نہیں بلکہ روڈ ریج کا نتیجہ: پولیس

ورجینیا، 20 جون (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے ورجینیا میں اتوار کی صبح ایک مسجد کے قریب جس مسلم نوجوان کی موت ہوئی تھی وہ روڑ ریج کا نتیجہ تھی اور اس میں نسلی تشدد کا کوئی معاملہ نہیں بنتا ہے ۔ پولیس نے آج جاری بیان میں یہ اطلاع دی ۔اس نوجوان پر اتوار کی صبح واشنگٹن سے 50 کلومیٹر ورجینیا کے اسٹرلنگ میں ایک مسجد کے قریب حملہ ہوا تھا جب یہ تراویح کی نماز پڑھ کر لوٹ رہی تھی۔تاہم پولیس نے ابھی تک اس کی موت کی کوئی واضح وجہ نہیں بتائی ہے لیکن یہ ضرور کہا کہ اس معاملے میں ایک نوجوان ڈارول مارٹنیج ٹورس(22) کو گرفتار کیا گیا ہے اور اس کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔

کولمبیا میں ہالینڈ کے دو صحافیوں کا اغوا
بگوٹا، 20 جون (سیاست ڈاٹ کام) کولمبیا میں مارکسی نیشنل لبریشن آرمی (ای ایل این) کے باغیوں نے آج ہالینڈ کے دو صحافیوں کا اغوا کر لیا۔فوج کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ اغواکئے گئے صحافیوں میں 62 سالہ ٹی وی صحافی ڈرک جوھانس بولٹ اور 58 سالہ کیمرہ مین اگیونیو ایرنیسٹ میری شامل ہیں۔ فوج نے کہا کہ ان صحافیوں کا اس وقت اغوا کیا گیا جب یہ نورٹے ڈی سینٹر میں کام کر رہے تھے ۔ کولمبیا میں طاقتور ای ایل این باغیوں نے تاوان اور سیاسی وجوہات کی بنا پر متعدد کولمبیئن اور غیر ملکی شہریوں کا اغوا کیا ہے ۔ ای ایل این نے گزشتہ سال بھی ہسپانوی صحافی کا اغواکر لیا تھا اور پھر اسے چھ دن بعد رہا کیا تھا۔ فوج نے اغوا شدہ دونوں صحافیوں کو تلاش کرنے کے لئے تلاشی مہم شروع کر دی ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT