Wednesday , September 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / مسلم طبقہ کو 12 فیصد تحفظات فراہم کرنے کا مطالبہ

مسلم طبقہ کو 12 فیصد تحفظات فراہم کرنے کا مطالبہ

سنگاریڈی اسلامک سنٹر میں پروفیسر کودنڈا رام کا خطاب
سنگاریڈی /3 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مسلم طبقہ کو 12 فیصد تحفظات کی فراہمی کے مطالبہ پر ایم پی جے اور ٹی جے اے سی کے زیر اہتمام اسلامک سنٹر سنگاریڈی میں سدھیر کمیٹی سفارشات پر ایک سمینار زیر صدارت ایم جی انور صدر ایم پی جے ضلع میدک منعقد ہوا ۔ پروفیسر کودنڈارام صدرنشین تلنگانہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی ( ٹی جے اے سی ) نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ 12 فیصد مسلم تحفظات کی فراہمی کیلئے سدھیر کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا اور جس کے بعد سدھیر کمیٹی نے تلنگانہ کے مختلف اضلاع کا دورہ کرتے ہوئے مسلم طبقہ کی تعلیمی و معاشی حالت و پسمادنگی کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے سچائی پر مبنی رپورٹ حکومت کو پیش کیا ۔ حکومت کو چاہئے کہ سدھیر کمیٹی رپورٹ کے مطابق اس کی 12 سفارشات پر عمل آوری کرتے ہوئے 12 فیصد تحفظات کا اعلان کرے اور اس مسئلہ کو اسمبلی میں پیش کرتے ہوئے حل کریں علحدہ ریاست تلنگانہ کے قیام و تحریک تلنگانہ میں مسلمان بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔ اس طرح علحدہ ریاست تلنگانہ میں مسلم طبقہ کے ساتھ انصاف کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر سب پلان کے ذریعہ ترقی کی سمت گامزن کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈبل بیڈ روم مکانات اسکیم کے تحت مسلمانوں کو بھی مکانات فراہم کئے جائیں ۔ ریاست تلنگانہ میں اردو کو دوسری سرکاری زبان کا درجہ حاصل ہے ۔ لیکن عمل آوری ندارد ہے ۔ فوری عمل آوری کی شدید ضرورت ہے ۔ اسی طرح سرکاری اردو اسکولس میں اساتذہ کی کئی ایک جائیدادیں مخلوعہ ہیں جس کی وجہ سے طلباء کی تعلیم متاثر ہو رہی ہے ۔ فوری اردو میڈیم اساتذہ کے تقررات عمل میں لائے جائیں ۔ ٹی جے اے سی کا مطالبہ ہے کہ سدھیر کمیشن رپورٹ جوکہ سچائی پر مبنی ہے جس کو دیکھتے ہوئے 12 فیصد مسلم تحفظات فراہم کئے جائیں ٹی جے اے سی 12 فیصد مسلم تحفظات کی فراہمی کی تائید کرتی ہے اور حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ عدالتی کشاکش سے پاک مسلم تحفظات فراہم کئے جائیں ۔ فی الحال سدھیر کمیٹی کو مزید ایک سال کی معیاد کردی گئی ہے ۔ جوکہ ایک سوالیہ نشان ہے پروفیسر کودنڈا رام نے کہا کہ تلنگانہ حکومت نے اچانک 5  مسلم قائدین کو نامزد عہدوں کا اعلان کیا جوکہ ٹھیک بات ہے جبکہ ریاست تلنگانہ میں مسلم طبقہ کی پسمادنگی کو دیکھ کر 12 فیصد تحفظات فراہم کئے جائیں تاکہ مسلمانوں کو تعلیم و ملازمتوں میں فائدہ ہوسکے ۔ حکومت کو چاہئے کہ ایک لاکھ جائیدادوں  پر تقررات سے قبل مسلم طبقہ کو 12 فیصد تحفظات فراہم کرنے کا فوری اعلان کیا جائے ۔ ایم جی انور صدر ضلع ایم پی جے ، سید مقصود ظہیرآباد ، محمد اطہر ظہیرآباد ، اشوک کمار صدر جے اے سی ، پروفیسر پرشوتم کو چیرمین انور پٹیل کرشنا سرپنچ نے بھی خطاب کیا ۔ اس موقع پر وحید حیدری ، ایم جی قادر ، محمد ذاکر حسین ، شیخ محبوب کے علاوہ دیگر قائدین موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT