Wednesday , August 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / مسلم طلبہ کو فوری اسکالرشپس جاری کرنے کی ہدایت

مسلم طلبہ کو فوری اسکالرشپس جاری کرنے کی ہدایت

بودھن /10 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مسلم طلبہ کو اسکالرشپس کی تقسیم میں تساہلی اس سرخی کے ساتھ کل موقر روزنامہ سیاست میں چھپی خبر پر رکن اسمبلی بودھن جناب محمد شکیل عامر نے مثبت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ضلع میناریٹی ویلفیر افسر انچارج نظام آباد سے فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ غریب مسلم طلباء کو حکومت کی طرف سے فراہم کی جارہی اسکالرشپس و فیس ریمبرسمنٹ کی رقم کی اجرائی میں کسی قسم کی تساہلی کو برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ ٹی آر ایس حکومت نظام آباد کے مسلم اقلیتی طلبہ کیلئے گذشتہ ماہ کی  28 تاریخ کو تعلیمی وظیفہ و فیس بازادائیگی کی رقم جاری کرچکی لیکن عہدیداروں کی لاپرواہی کے باعث رقم کی تقسیم عمل میں نہ لانے پر ایم ایل اے بودھن نے متعلقہ عہدیداروں پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اندرون 24 گھنٹے اسکالرشپس فیس ریمبرسمنٹ کی رقم اجراء کرنے کی ہدایت دی ۔ صدر ٹاون جناب عابد صوفی نے بھی سیاست اخبار میں چھپی خبر پر ضلع عہدیدار خواجہ صوفی سے فون پر ربط پیدا کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی غیر ذمہ دارانہ حرکتوں سے مسلم اقلیتی طبقہ میں حکومت کی نیک نامی متاثر ہو رہی ہے جبکہ چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ ریاست تلنگانہ کے مسلمانوں کو تعلیم و ملازمت کے علاوہ زندگی کے تمام شعبہ جات میں دیگر طبقات کے مساوی مراعات فراہم کرنے کوشاں ہیں ۔ اس موقع پر موظف ایم ای او جناب محمد اعظم اور چیرمین بلدیہ بودھن مسٹر ایلیا ، شرت ریڈی موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT