Tuesday , August 22 2017
Home / ہندوستان / مسلم علماء کا اجلاس : دہشت گردی اہم موضوع

مسلم علماء کا اجلاس : دہشت گردی اہم موضوع

دہشت گردی کو بھڑکانے میں پٹروڈالرز کے رول پر بھی غور ہوگا
نئی دہلی ، 6 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) مسلم علماء کا گروپ دوشنبہ کو ایک روزہ اجلاس منعقد کرتے ہوئے دہشت گردی کے مسئلے پر غوروخوض کرے گا جس میں اسے بھڑکانے میں پٹروڈالرز کا مبینہ استعمال اور اس بڑھتی لعنت سے نمٹنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال شامل ہے۔ صدر کل ہند تنظیم علمائے اسلام مفتی محمد اشفاق حسین قادری نے آج یہاں میڈیا والوں کو بتایا کہ جہاں دہشت گردانہ سرگرمیاں عروج پر ہیں، وہیں کئی دہشت گرد گروپوں کے ارکان سنی ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں۔ وہ سنی نہیں ہیں۔ اُن کا ہم سے کسی طرح کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ اس طرح کے لوگوں نے اسلام کو بدنام کیا ہے۔ ہم ان کی مذمت کرتے ہیں۔ اے آئی ٹی یو آئی صوفی سنیوں کے نمائندہ گروپوں کی اجتماعی تنظیم ہے۔ مفتی قادری نے کہا کہ اس کانفرنس کا مقصد عالمی سطح پر دہشت گردی کو ہوا دینے میں پٹرو ڈالرز کے مبینہ رول کو اجاگر کرنا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس کانفرنس میں تنظیم علمائے اسلام سے جڑے لگ بھگ 10,000 ارکان کی شرکت متوقع ہے۔ انھوں نے مدرسوں میں بچوں کو ’انتہاپسندانہ‘  نصاب پڑھانے پر تشویش ظاہر کی اور اس کی برخاستگی اور بچوں کی درست رہنمائی چاہی۔

TOPPOPULARRECENT