Sunday , August 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / مسلم قائدین کو نامزد عہدے دینے کا مطالبہ

مسلم قائدین کو نامزد عہدے دینے کا مطالبہ

کوہیر /7 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مسلم ڈیولپمنٹ اسوسی ایشن کی جانب سے محمد اطہر احمد کی زیر قیادت مسٹر بی بی پاٹل رکن پارلیمنٹ ظہیرآباد کو ایک یادداشت پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حلقہ اسمبلی ظہیرآباد میں زرعی مارکٹ کمیٹی کے چیرمین یا پھر سی ڈی سی کے چیرمین کے عہدوں پر کسی مسلم قائد کو نامزد کریں بعد ازیں جناب اطہر احمد نے اخباری نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے بی بی پاٹل رکن پارلیمنٹ نے تیقن دیا ہے کہ زرعی کمیٹی کے چیرمین یا پھر سی ڈی سی کے نامزد عہدوں پر ضرور کسی مسلم کا تقرر کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی وزیر مسٹر ہریش راؤ سے تبادلہ خیال کریں گے ۔ اطہر احمد نے مزید کہا کہ تحریک تلنگانہ میں مسلمان ابتداء سے برابر کے شریک رہے ہیں ۔ چیف منسٹر کے چندرا شیکھر راؤ کی آواز پر ہمیشہ لبیک کہا ہے- انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی اور تلگودیشم کے دور اقتدار میں بھی کسی مسلم زرعی مارکٹ کمیٹی کا چیرمین نہیں بتایا گیا ۔ ریاستی وزیر اعلی انچارج وزیر ہریش راؤ رکن پارلیمنٹ بی بی پاٹل سے امید ہے کہ وہ اس بار مسلم ٹی آر ایس پارٹی مسلم قائد کو نامزد کریں گے اس موقع پر نائب صدر احمد عامر بن عبداللہ ، شیخ وحید ، محمد غوث الدین ، محمد محبوب ، محمد ابوبکر ، علیم الدین ، محمد شوکت علی ، عبدالقدیر ، محمد فصیح الدین ، محمد سمیع ، فاروق کے علاوہ ٹی مسٹر مانک راؤ انچارج آر ایس پارٹی وغیرہ موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT