Sunday , October 22 2017
Home / شہر کی خبریں / مسلم قبرستان کیلئے اراضی ‘ حکومت سے نمائندگی کا فیصلہ

مسلم قبرستان کیلئے اراضی ‘ حکومت سے نمائندگی کا فیصلہ

حیدرآباد 23 فبروری ( پریس نوٹ ) مائنارٹیز ویلفیر اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن کا ایک اجلاس آج جناب محمد ایوب خاں جوائنٹ سکریٹری تلنگانہ پردیش کانگریس کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں مختلف مسلم مسائل پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا ۔ اجلاس میں تنظیم کے نائب صدر جناب یحیی عمودی ‘ جنرل سکریٹری راشد علی قادری ‘ جوائنٹ سکریٹری محمد مشتاق ‘ خازن مدھوسدن گوڑ اور دوسروں نے شرکت کی ۔ محمد ایوب خان نے اجلاس کی صدارت کی ۔ اجلاس میں طئے کیا گیا کہ عنقریب چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ سے نمائندگی کرتے ہوئے شہر میں مسلم قبرستان کیلئے 25 ایکڑ اراضی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا جائیگا ۔ کہا گیا ہے کہ شہر میں مسلم میتوں کی تدفین کیلئے مسائل درپیش ہیں۔ قبرستانوں میں جگہ دستیاب نہیں ہے اور خاص طور پر لاوارث مسلم میتوں کی تدفین ایک بڑا مسئلہ بن گئی ہے ۔ اس سلسلہ میں ادارہ روزنامہ سیاست کی جانب سے جو تدفین کا نظم کیا جا رہا ہے وہ قابل ستائش اور قابل تقلید ہے ۔ تنظیم نے فیصلہ کیا ہے کہ حکومت سے اس مسئلہ پر مسلسل نمائندگی کی جائیگی اور بعد میں مسلم میتوں کی تدفین کیلئے عملی اقدامات بھی کئے جائیں گے ۔ علاوہ ازیں اقلیتوں کو ان کے مختلف مسائل پر سہولت فراہم کرنے بھی اقدام کئے جائیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT