Thursday , August 17 2017
Home / دنیا / مسلم لڑکی کا حجاب نوچ کر پھینکنے کا ایک اور واقعہ

مسلم لڑکی کا حجاب نوچ کر پھینکنے کا ایک اور واقعہ

واشنگٹن۔ 19 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں نفرت انگیز واقعات شاید اب روز کا معمول بن گئے ہیں۔ کل ایک 14 سالہ مسلم لڑکی کے اسکارف کو ایک نامعلوم شخص نے نوچ کر پھینک دیا اور چیخ چیخ کر اسے دہشت گرد کہنے لگا۔ واقعہ امریکی ریاست جارجیا میں رونما ہوا جہاں پیری مسٹر نامی شاپنگ مال کے پارکنگ لاٹ میں مذکورہ لڑکی اپنے ایک گروپ کے ساتھ گزر رہی تھی کہ اسی وقت نامعلوم حملہ آور نے لڑکی کا حجاب کھینچ کر اُتار دیا اور اسے دہشت گرد کہنے لگا تاہم وہ وہاں میادہ دیر رکا نہیں بلکہ فوری فرار ہوگیا۔ دریں اثناء ڈنووڈی پولیس نے بتایا کہ حملہ آور کی تلاش جاری ہے۔ پولیس سربراہ بلی گروگن نے بتایا کہ ڈنووڈی ایک ایسی کمیونٹی ہے جو ہر مذہب کے پیروکار کا خیرمقدم کرتی ہے لہذا اس نوعیت کا واقعہ یہاں رونما ہونا حیرت انگیز بات ہے۔

TOPPOPULARRECENT